فیسکو ترجمان کی وضاحت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی زیر قیادت فیسکو سٹاف کی انتھک محنت اور کوششوں کی بدولت شدید موسم گرما میں بھی فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد،جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا، میانوالی،خوشاب اوربھکر کے 56لاکھ سے زائد گھریلو،کمرشل، انڈسٹریل، ٹیوب ویل اور دیگر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں فیسکو ترجمان محمدسعید رضا نے بتایا کہ فیسکو کے تمام 1341فیڈرز مکمل طور پر فعال ہیں اور ان پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔انھوں نے کہا کہ فیسکو کے زیر انتظام چھ آپریشن سرکلز، 29آپریشن ڈویژنین اور 148آپریشن سب ڈویژنیں صارفین بجلی کو دن رات خدمات فراہم کیلئے کوشاں ہیں۔فیسکو پاکستان کی نمبر ون ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جس کی ریکوری سوفیصد اور لائن لاسز نیپرا کے ٹارگٹ سے بھی کم ہیں جس وجہ سے فیسکو کے تمام فیڈرز “A”کیٹگری میں آنے کی وجہ سے تمام فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت فیسکو کے 237اربن، 97سیمی اربن، 327رورل، 139ٹیوب ویل، 17کمرشل ڈومینیٹڈ، 72صنعتی، 25دفاعی، 183انڈسٹریل ڈومینٹڈ، 84نان ٹیکسٹائل، 151ٹیکسٹائل اور9سیمنٹ فیکٹری کے فیڈرز سے بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں