28

فیسکو ریجن میں برقی ترقیاتی کاموںمیں تیزی لائی جارہی ہے ، ملک تحسین اعوان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو انتظامیہ صارفین اور ملازمین کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہے فیسکو کی جانب سے خطیر رقم سے دفاتر اور گرڈز سٹیشنوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے تاکہ صارفین کو دوردراز دفاتر کا سفر نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل کا جلد ازالہ ممکن ہویہ باتیں چئیرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان نے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمد عامر کے ہمراہ ایس ڈی او (آپریشن) چک جھمرہ ٹوکے نئے دفتر کی بلڈنگ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے ہدایت کی کہ فیسکو ریجن میں برقی ترقیاتی کاموں کی رفتارمیں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ عوام الناس کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔فیسکو افسران اوراہلکار کمپنی کو مزید آگے لیجانے اوراس کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر شعوری کاوشوں کو بروئے کار لائیں کیونکہ پاور سیکٹر ملکی معیشت کیلئے انتہائی کلیدی کردار کا حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں