کنجوانی(نامہ نگار)فیسکو سب ڈویژن رحمے شاہ کے افسران و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے دفتر کی حدود میں ٹائوٹ مافیا اور نوسربازوں نے پنجے گاڑ لئے بجلی کے حصول کے لئے نئے کنکشن،خراب میٹر کی تبدلی،درستگی بل یا دیگر امور کے لئے دفتر آنے والے سائلین کو افسران وملازمین کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اور بلا جواز چکر لگوانے کی شکایات زبان زد عام ہو گئیںہتک آمیز رویہ اور بلا جواز چکروں سے بچنے کی خاطر شہری ٹائوٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو گئے فیسکو سب ڈویژن کے افسران کرپٹ ملازمین اور ٹائوٹمافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سرپرستی کرنے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن رحمے شاہ کے افسران کرپٹ ملازمین اور ٹائوٹ مافیا کے ذریعے غیر قانونی کام کرکے اپنی جیبیں بھاری کر رہے ہیں جبکہ اسی کام کے لئے افسران سے ملنے والے افراد کو ہتک آمیز رویہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹائوٹ مافیا کے ذریعے وہی کام چند روز میں کر دیا جاتا ہے کیونکہ ٹائوٹ مافیا عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کے بعد قریبی تعلق کے حامل افراد اور سیاسی اثرورسوخ سامنے لا کر سائلین کے جائز وناجائز کام دھڑلے سے کروانے کا انکشاف بھی ہوا ہے
52