فیسکو سمارٹ ایپCCMS PLUSمتعارف کروانیکا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو نے صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے فیسکو سمارٹ ایپ ”سی سی ایم ایس پلس” متعارف کروانے کا فیصلہ’ صارفین گھر بیٹھے الیکٹرونک آپریشن (EOPS) کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے مسائل حل کروا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق فیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ (CCMS PLUS) ٹیکنالوجی کے ذریعے شکایات سنٹر عبداﷲ پور سب ڈویژن سے منسلک کیا جائے گا۔ سی ای او فیسکو انجینئر محمد عامر کا کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات کے جلد ازالہ کیلئے فیسکو اپنی سروسز کو جدید ترین نظام سے منسلک کر رہی ہے اور صارفین ایپ کے ذریعے اپنی ہمہ قسم کی شکایت درج کروا سکیں گے اور فیسکو سب ڈویژن میں پیپرلیس پالیسی پر عملدرآمد ہو گا اور اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ادارہ اور صارفین کے مابین بہتر کمیونیکیشن ہو سکے گی۔ سب سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ’ 5 ڈویژن عبداﷲ پور’ مدینہ ٹائون’ منصورآباد’ گٹ والا’ نعمت کالونی جڑانوالہ روڈ میں کیا جائے گا۔ اس کے بعد مذکورہ ایپ کو 148 سب ڈویژن سے اس ماہ کے آخر تک منسلک کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں