فیسکو شعبہ کنسٹرکشن کیطرف سے ریجن بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ جولائی میں ریجن بھر میں328.59ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔ ماہ جولائی میں128.241ملین سے زائد کی لاگت سے58دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ123.042ملین کی لاگت سے7ایچ ٹی اور77.307ملین کی لاگت سے59ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹور یٹ نے ماہ جولائی میں فیصل آباداورسرگودھاڈویژنز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر اور خوشاب میں58نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ59ایل ٹی پروپوزلز اور7فیڈروںکی تکمیل کرلی ہے جن پر328.59 ملین روپے لاگت آئی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن احمد علی شاہ کی زیر نگرانی27.626 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں21ایل ٹی پروپوزلز،24.568ملین کی لاگت سے جھنگ میں17،16.952 ملین کی لاگت سے سرگودھا میں13 جبکہ8.161ملین کی لاگت سے میانوالی میں8ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔اسی طرح39.258ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں15 نئے دیہات،27.377 ملین کی لاگت سے جھنگ میں11،38.681ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں21جبکہ میانوالی میں22.925ملین روپے کی لاگت سے11نئے دیہات کو روشن کیا گیا۔اسی طرح5.209ملین روپے کی لاگت سے جھنگ میں1 ایچ ٹی پروپوزلز،30.386ملین کی لاگت سے سرگودھا میں2 ایچ ٹی پروپوزل جبکہ87.447ملین کی لاگت سے میانوالی میں4ایچ ٹی پروپوزل مکمل کی گئی۔ چیف ایگزیکٹوفیسکو انجنئیرمحمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔انھوں نے کہا کہ برقی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے سے فیسکو کے ڈسٹری بیوشن میں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں