فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکومامونکانجن اورکلیانوالا سب ڈویژنوں کی ٹاسک فورس نے ٹیوب ویل کنکشن پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے ہونیو الی بجلی چوری کی واردات رنگے ہاتھوں پکڑ لی ۔بجلی چورو ں کو تقریباً16لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا،سات لاکھ کی ریکوری موقع پر کرلی گئی ۔واقعات کے مطابق فیسکومامونکانجن سب ڈویژن کی ٹاسک فورس نے پولیس تھانہ رجانہ کے ہمراہ رات کے وقت چک نمبر 194گ ب کے صارف احمد شیر کا ٹیوب ویل کنکشن چیک کیا تو وہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پایا گیا جبکہ کلیانوالا سب ڈویژن کے عابد حسین کا ٹیوب ویل کنکشن بھی ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے چل رہاتھا ۔دونوں بجلی چوروں کے میٹر اور تاریں موقع سے اتار لی گئی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بھی دائر کردی گئی ہے ۔
55