فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظا میہ کی طرف سے فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے30ملازمین کوبچوںکی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو شادی کی مد میں 2لاکھ روپے فی کس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ترجمان فیسکو کے مطابق ملازمین کی فلاح و بہبود کے یہ اقدامات صرف ایک وقتی عمل نہیں بلکہ ایک مسلسل پالیسی کا حصہ ہیں، جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ فیسکو انتظامیہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے مزید ایسے اقدامات کرتی رہے گی۔فیسکوکایہ اقدام فیسکو کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے عزم کی واضح مثال ہے۔ 2لاکھ گرانٹ ملنے میں عصمت بی بی بیوہ سلیم اختر ، کنیز فاطمہ بیوہ طارق مسعود، شہناز کوثرریٹائرڈ اسسٹنٹ ایڈمن، نصرا للہ خان ریٹائرڈ ایم آر ایس ایس، محمد حبیب ریٹائرڈ میٹر ریڈر، خالد حسین ریٹائرڈ ایل ایس سیکنڈ، سرور علی ریٹائرڈ لاری ڈرائیور، غلام صابرریٹائرڈ لائن مین ون، محمد ارشدریٹائرڈ لائن مین سیکنڈ، محمد بوٹاریٹائرڈ نائب قاصد، عبدالرشید ریٹائرڈ اکائونٹس اسسٹنٹ، سعید احمد ریٹائرڈ لائن مین ون ، محمد رمضان ریٹائرڈ لاری ڈرائیور، ہدایت علی ریٹائرڈ ایل ایس سیکنڈ، صفدر علی ریٹائرڈ لائن فورمین ون، علی اصغرریٹائرڈ لائن مین سیکنڈ، نثاراحمدریٹائرڈ اسسٹنٹ لائن مین، ظفراقبال ریٹائرڈ ایل ایس سیکنڈ،طفیل شاہ ریٹائرڈ ایل ایس سیکنڈ، دل خرم لائن مین ون، ایم یاسین ریٹائرڈ چوکیدار، احمد حیات جاوید ریٹائرڈ چوکیدار، عارف علی شاہ ریٹائرڈ چوکیدار اور ارشد علی ریٹائرڈ نائب قاصد شامل ہیں۔ فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں