فیسکو ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق،نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا

گوجرہ(نامہ نگار)فیسکو ملازم نواں لاہورکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر345ج ب کا محمد قاسم واپڈ اآفس نواں لاہور میں ملازم ہے جو گائوں مذکور کے ایک گھر کی بجلی درست کر نے گیا جہاں پر کام کر نے میں مصروف تھاکہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس سے اس کی حالت غیر گئی جس کو طبی امدادفراہم کی گئی مگر جانبر نہ ہو سکا اورجاں بحق ہو گیا ۔جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔متوفی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں