73

فیسکو میں تبادلوں کا ریلا ‘ تمام SDO اور ایکسین تبدیل

فیصل آباد /اسلام آباد (سٹاف رپورٹر’ بیوروچیف) نگران حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم کو موثر اور شفاف بنانے کیلئے فیسکو ریجن کے سینکڑوں افسران وملازمین کو ٹرانسفر کر دیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی سی سب ڈویژن نمبر1 عبدالرحمان امتیاز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی ایل سی’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی سی سب ڈویژن نمبر2 اطہر رسول کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ آئی’ ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن نمبر1 محمد عامر شہزاد کو ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن تھری’ ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن نمبر2 وقاص اسلم کو ایس ڈی او کنسٹرکشن ای ایل آر ون’ ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن نمبر3 محمد وقاص نور کو ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن ون’ ایس ڈی او کنسٹرکشن ای ایل آر سب ڈویژن حیدر عباس کو ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن ٹو’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ آئی سب ڈویژن ون سعد احسان بٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی اینڈ آئی سرگودھا’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی اینڈ آئی سرگودھا بشارت علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی اینڈ آئی فیصل آباد’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی سی سی ون بہزاد حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی سی سی ٹو فیصل آباد’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی سی سی ٹو حبیب الرحمان کو فیسکو آفس رپورٹ کرنے کا حکم’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد علی کو ایس ڈی او ٹی آر ڈبلیو فیسکو فیصل آباد’ ریونیو آفیسر سول لائن سب ڈویژن محمد ندیم ساجد کو ریونیو آفیسر علامہ اقبال کالونی’ ریونیو آفیسر پیپلزکالونی سب ڈویژن رانا نوید کو ریونیو آفیسر چک جھمرہ سب ڈویژن’ ریونیو آفیسر ناظم آباد سب ڈویژن اقرا سمیر کو ریونیو آفیسر غلام محمد آباد سب ڈویژن’ ریونیو آفیسر غلام محمد آباد سب ڈویژن نصیر احمد کو ریونیو آفیسر ناظم آباد سب ڈویژن’ ریونیو آفیسر تاندلیانوالہ سب ڈویژن ریاض مسعود کو ریونیو آفیسر سمندری سب ڈویژن’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم سارہ امبرین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم ون فیسکو’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم ون محمد عثمان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم فیسکو’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم ٹو محمد اعظم ضیاء کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم سنٹرل ویئر ہائوس نشاط آباد’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم سنٹرل اویس احمد برار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم ٹو’ ڈپٹی کمرشل منیجر فرسٹ سرکل عبدالحفیظ ندیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل ہیڈ کوارٹرز’ ایکسیئن آپریشن غلام محمد آباد سید اسد علی کو ٹیکنیکل آفیسر فرسٹ سرکل’ ایکسیئن آپریشن سمندری محمد طاہر مسعود کو ایکسیئن آپریشن چک جھمرہ’ ایکسیئن آپریشن پیپلزکالونی ڈویژن سید محمد فہیم شاہ کو ایکسیئن چنیوٹ’ ایکسیئن آپریشن جڑانوالہ غلام نبی کو ٹیکنیکل آفیسر سرکل سکینڈ’ ٹیکنیکل آفیسر سکینڈ محمد رحمان الحق کو ایکسیئن آپریشن تاندلیانوالہ’ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل ہیڈ کوارٹر رضوان مظہر کو ڈپٹی کمرشل منیجر فرسٹ سرکل’ ایکسیئن آپریشن عبداﷲ پور ڈویژن محمد وقاص رشید کو ایکسیئن آپریشن سول لائن’ ٹیکنیکل آفیسر فرسٹ سرکل محمد نعمان فرزند کو ایکسیئن آپریشن غلام محمد آباد’ ایکسیئن آپریشن سول لائن سب ڈویژن اویس رشید کو ایکسیئن آپریشن عبداﷲ پور’ ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمر سنٹر حافظ محمد شہزاد انور کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فیسکو’ ڈپٹی ڈائریکٹر سول ورکس ڈویژن نمبر1 شکیل حیدر کو ڈپٹی ڈائریکٹر سول ورکس ڈویژن ٹو’ ڈپٹی ڈائریکٹر سول ورکس ٹو محمد اکرام عبداﷲ کو سول ورکس ڈویژن ون’ ڈائریکٹر کمرشل فیسکو محمد اقبال خان کو ڈائریکٹر (سی ایم یو)’ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد طفیل کو ایکسیئن لالیاں’ پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی محمد ندیم اکبر کو ایس ای ٹی ایس فیسکو’ ایس ای آپریشن فرسٹ سرکل محمد افضل کو ڈائریکٹر پروکیورمنٹ’ ڈائریکٹر سی پی سی علی محمد کو ڈائریکٹر سی اے’ ایس ای آپریشن سکینڈ سرکل امیر خان کو ڈائریکٹر پی ایس اینڈ سی فیسکو’ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد سلیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایم آئی’ ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی ون محمد سعید رضا کو ایکسیئن ایم اینڈ ٹی سکینڈ سرکل’ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ٹو محمد بخش کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ون’ ایکسیئن ایم اینڈ ٹی’ سکینڈ سرکل عمار امتیاز کو ایکسیئن ایم اینڈ ٹی فرسٹ سرکل’ ایکسیئن ایم اینڈ ٹی فرسٹ سرکل علی وقار وڑائچ ایکسیئن آپریشن سمندری’ ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن محمد الطاف کاشف کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اینڈ جی’ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد رمضان کو ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن’ ایکسیئن ایس ایس اینڈ ٹی نوراﷲ مہاسیر کو ایکسیئن پی اینڈ آئی’ ایکسیئن پی اینڈ آئی محمد زبیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر میٹریل پی اینڈ پی’ ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم محمد رفیق کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ’ ایس ڈی او چک جھمرہ ظہیر انور کو سٹی سب ڈویژن جڑانوالہ’ ایس ڈی او بٹالہ کالونی محمد اکمل کو ایس ڈی او لاہور روڈ سب ڈویژن جڑانوالہ’ ایس ڈی او کھرڑیانوالہ غلام حیدر کو ایس ڈی او مانانوالہ سب ڈویژن’ ایس ڈی او سٹی جڑانوالہ محمد امین کو ایس ڈی او چک جھمرہ’ ایس ڈی او لاہور روڈ محمد حسین کو ایس ڈی او بنڈالہ سب ڈویژن’ ایس ڈی او سرور شہید سب ڈویژن محمد نوید احمد کو ایس ڈی او چک جھمرہ’ ایس ڈی او خانوآنہ عدنان مسیح کو ایس ڈی او چنیوٹ’ ایس ڈی او ستیانہ رضوان امین کو ایس ڈی او کریم ٹائون’ ایس ڈی او پیپلزکالونی سنیل اسلم کو ایس ڈی او گارڈن کالونی’ ایس ڈی او بٹالہ کالونی ارسلان علی کو ایس ڈی او حاجی آباد’ ایس ڈی او گارڈن کالونی عمیر رضا کو ایس ڈی او مسلم ٹائون’ ایس ڈی او کریم ٹائون عمر احسان کو ایس ڈی او ستیانہ’ ایس ڈی او علامہ اقبال کالونی واجد الرحمن کو ایس ڈی او سمندری روڈ’ ایس ڈی او سمندری روڈ شعیب رحمان کو ایس ڈی او علامہ اقبال کالونی’ ایس ڈی او سمن آباد محمد زاہد رشید کو ایس ڈی او مجاہد آباد’ ایس ڈی او فیکٹری ایریا محمد یٰسین کو ایس ڈی او فیض آباد’ ایس ڈی او جھنگ روڈ محمد فیصل نظام کو ایس ڈی او فیکٹری ایریا’ ایس ڈی او گلبرگ سردار محمد راشد کو ایس ڈی او غلام محمد آباد’ ایس ڈی او غلام محمد آباد اکبر علی کو ایس ڈی او گلبرگ’ ایس ڈی او رحمت ٹائون محمد ارسلان رائو کو ایس ڈی او رضا آباد’ ایس ڈی او فیض آباد عنایت اﷲ کو ایس ڈی او جھنگ روڈ’ ایس ڈی او رضاآباد سجاد علی کو ایس ڈی او ٹھیکری والہ’ ایس ڈی او مدینہ آباد محمد آصف جاوید کو ایس ڈی او صدر بازار غلام محمد آباد’ ایس ڈی او صدر بازار غلام محمد آباد علی عباس کو ایس ڈی او مدینہ آباد’ ایس ڈی او رورل سب ڈویژن سمندری محمد عدیل کو ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن تاندلیانوالہ’ ایس ڈی او گوجرہ روڈ سمندری خالد محمود کو ایس ڈی او کلیانوالہ’ ایس ڈی او سٹی تاندلیانوالہ قمر الزمان کو ایس ڈی او رورل سب ڈویژن سمندری’ ایس ڈی او کلیانوالہ امیر نواز کو ایس ڈی او گوجرہ روڈ سمندری’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی آر ڈبلیو محمد شعیب کو ایس ڈی او خانوانہ سب ڈویژن’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ آئی احمد عبدالقدوس خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی سی سب ڈویژن شامل ہیں۔ فیسکو ریجن کے دیگر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی، جس کا مقصد بجلی چوروں کے خلاف مہم کو شفاف بنانے اور بجلی چوروں تک پہنچنے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری کیخلاف آپریشن کے دوران8کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیاگیاہے ٹوئٹر (ایکس) پر سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 8کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیا گیا ہے جب کہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔سیکرٹری پاور نے بتایا کہ بجلی چوری پراب تک 35کروڑ 20لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کے مطابق بجلی چوری پر لیسکو اور میپکو میں دیگرکمپنیوں کے مقابلے میں بہترکام ہورہا ہے۔واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بتایا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈان شروع ہو چکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہو جائے گا۔راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں، بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار اور 16 کروڑ 40 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں