فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میںبجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید28بجلی چور پکڑے گئے جن کو54ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور21لاکھ22ہزار سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔فیسکو ریجن سے225روزکے دوران کل7485 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ74لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 77کروڑ94لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7408بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6157کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے
10