31

فیسکو کو 1سال میں 20 ارب 36 کروڑ روپے کا خسارہ

اسلام آباد (بیوروچیف)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو252ارب روپے کا مالی خسارہ ہوا ہے۔وصولی کا عمل سست روی کا شکار ، مالی خسارہ اربوں روپے۔سب سے زیادہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو64ارب روپے کا نقصان ہوا۔ دوسرے نمبر پر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کا مالی خسارہ45ارب ، تیسرے نمبر پر ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کو37ارب روپے کا نقصان ہوا۔پی پی آئی کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی کو گزشتہ سال مالی نقصان خسارہ ساڑھے21ارب، فیصل آباد الیکڑک سپلائی کا مجموعی خسارہ20ارب36 کروڑ، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نقصان18 ارب59کروڑ روپے، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا15ارب، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا14ارب22کروڑ،حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نقصان14ارب روپے اور کے الیکٹرک کا2ارب 14 کروڑ کا نقصان ہوا۔نیپرا دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کمپنیوں کے خسارہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں وصولی کا عمل سست روی کا شکار ہے وہی مالی خسارہ اربوں روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں