51

فیسکو کی سپیشل ٹاسک فورس بجلی چوروں کی سرپرست بن گئی

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ واپڈا آفس میں چیکنگ کے نام پر بنائی گئی ٹیم شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ” چیکنگ ٹیم مبینہ طور پر خود ہی بجلی چوروں کی سرپرست نکلی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ڈویژن چیکنگ ٹیم خود بجلی چوروں کی سپرستی کرنے لگی چیکنگ ٹیم مبینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر بڑی بڑی دھیاڑیاں لگانے میں مصروف ہے منتھلیاں نہ دینے والے صارفین کو مختلف طریقوں سے پریشان کرنا انکا معمول بن گیا کئی سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات رہنے والے شاہد علی لائن مین ‘ سرفراز کلیار اور عامر نامی شخص مافیا کی شکل اختیار کر گئے چنیوٹ سب ڈویژن کی چیکنگ ٹیم کی طرف سے بجلی چوروں سے منتھلیاں وصول کرنے اور ایکسیئن علی وقار کا بھی انکی سرپرستی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، شہریوں کی طرف سے چیئرمین واپڈا اور چیف ایگزیگٹو فیسکو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور اس مافیا کو فوری طور پر ضلع بدر کرنے کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں