فیسکو کی ماہ اپریل میں46دیہات میں بجلی کی فراہمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ اپریل میں ریجن بھر میں 451.261ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔ ماہ اپریل میں 82.716ملین سے زائد کی لاگت سے46دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ279.502ملین کی لاگت سے7ایچ ٹی اور 89.043ملین کی لاگت سے64ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ اپریل میں فیصل آباد اور سرگودھاڈویژنز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 46نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ64ایل ٹی پروپوزلز اور7فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر451.261 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن احمد علی شاہ کی زیر نگرانی23.496 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 19ایل ٹی پروپوزلز،28.535ملین کی لاگت سے جھنگ میں 19،16.340 ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 14جبکہ20.672ملین کی لاگت سے میانوالی میں12ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔ اسی طرح 11.292ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 9 نئے دیہات،23.193 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 11،26.358ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 16جبکہ میانوالی میں 21.873ملین روپے کی لاگت سے10نئے دیہات کو روشن کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں