فیسکو کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں دوسری پوزیشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سالانہ ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ (HSE) پرفارمنس ایوارڈ برائے سال 2024-25میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں دوسری پوزیشن جبکہ مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے نیپرا کی سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ باقاعدہ طور پر نیپرا کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے۔نیپرا اتھارٹی نے پاکستان کے پاور سیکٹر میں ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ کے معیارات کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) اور حفاظتی امور سے وابستہ پیشہ ور افراد کی کوششوں اور عزم کو سراہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو انجینئر محمد عامر نے ڈائریکٹر ایچ ایس ای فیسکو کلیم اللہ، ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد امجد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمارافضل چٹھہ،سیفٹی انسپکٹرز بالخصوص احمد عدیل ساجد، محمد اسرار، محمد امجد، محمد عثمان، محمد سرور،محمد عدیل اورحافظ نصیراوردیگر سٹاف عرفان چشتی،بشیراحمد،محمد سفیان،علی رضا اور مظہر رسول کو اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباددی اورفیسکوسیفٹی ڈائریکٹوریٹ کی تمام ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ فیسکو کی یہ کامیابی خالصتا ٹیم ورک، محنت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیسکو سیفٹی ڈائریکٹوریٹ نے نیپرا اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو بروقت اور موثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا۔ نیپرا پاور سیفٹی کوڈ کے تحت سالانہ رپورٹ برائے 2024-25 کیلئے 20 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ترتیب دیا گیا تھا جس میں نیپرا سے لائسنس یافتہ 177 جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے حصہ لیا۔پاکستان بھر کی ڈسکوز میں فیسکو سیفٹی ڈائریکٹوریٹ نے 86.5 پوائنٹس حاصل کر کے آٹ اسٹینڈنگ کیٹگری میں اپنی نمایاں جگہ بنائی اور مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیسکو ریجن میں سیفٹی کوڈ کے عملی نفاذ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور لائن سٹاف کو جدید اور معیاری T&P/PPEsکی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں