33

فیسکو کے شعبہ ایم اینڈ ٹی میں 5 موبائل لیبارٹریاں متحرک کی جارہی ہیں ، ملک تحسین اعوان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین فیسکو واپڈا ملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت کے پیش نظر شعبہ ایم اینڈ ٹی میں جدید آلات سے لیس 5موبائل لیبارٹریاں متحرک کی جارہی ہیں ۔جس میں موجود ماہر عملہ جدید سوفٹ وئیر اور آلات کی مدد سے صارفین کی سائیٹ پر ہی میٹر ز چیک کرکے رزلٹ جاری کرے گا۔یہ باتیں انہوں نے فیسکوکے شعبہ میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ اورپراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے دورہ کے موقع پر کہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل لیب سے صارفین کے خراب میٹر ان کے دہلیز پر ہی چیک ہوں گے جس سے چیکنگ اور نتائج کا لمبادورانیہ ختم ہوجائے اور صارفین کو ایک ہی دن میں میٹر کا رزلٹ ملے گا اور میٹر کی تبدیلی جلد ممکن ہوگی ۔علاوہ ازیںاس سے میٹر کی جانچ پڑتال اور درستگی کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا اور قیمتی وقت کی بچت ہوگی ۔ چیئرمین فیسکونے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرایم اینڈ ٹی ندیم اکبر کاہلوں نے انہیں اپنے شعبہ کے کام کے طریقہ کار،میٹروں کی ٹیسٹنگ،خراب اور جلے ہوئے اور خراب میٹروں سے ڈیٹا کی بازیابی اور نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں