فیسکو کے مختلف گرڈ اسٹیشنوں کی استعداد کار میں اضافہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد: چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ (T&G) فیسکو انجینئر فیصل رضا مارتھ نے کہا ہے کہ آنیوالے موسمِ گرما میں صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری تکنیکی اور انتظامی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیںاس سلسلے میں فیسکو کے مختلف گرڈاسٹیشنوںکی استعداد کار میں اضافہ، ٹرا نسمیشن لائنوں کی بہتری کے منصوبوں اور آلات کی مکمل جانچ پڑتال کو مکمل کر لیا گیا ہے انھوں نے یہ باتیں جی ایس او سرکل میں منعقدہ ایک خصوصی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے فیسکو ریجن کے 10 عدد 132 کے وی گرڈ اسٹیشنوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ۔ ان گرڈ اسٹیشنوں میں 132 کے وی فاضل، 132 کے وی کوٹ مومن، 132 کے وی بنڈالہ، 132 کے وی خانوآنہ، 132 کے وی اڈا گوجرہ، 132 کے وی سٹیم پاور اسٹیشن، 132 کے وی سکارپ کالونی، 132 کے وی شورکوٹ روڈ، 132 کے وی کلورکوٹ نیو اور 132 کے وی بھمب گرڈ اسٹیشن شامل ہیں۔ ان اپ گریڈیشن اقدامات کے ذریعے نہ صرف بجلی کی تقسیم کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ گرمیوں کے دوران لوڈ کو بہتر انداز میں منظم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔چیف انجینئر فیصل رضا مارتھ نے مزید بتایا کہ مختلف گرڈ اسٹیشنوں کی ان اور آؤٹ ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب اور بہتری کے منصوبے بھی مکمل کئے گئے ہیں تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید مضبوط اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں