فیسکو کے 23ملازمین کیلئے میرج گرانٹ کی منظوری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظا میہ کی طرف سے فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے23ملازمین کوبچوںکی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو شادی کی مد میں 2لاکھ روپے فی کس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ترجمان فیسکو کے مطابق ملازمین کی فلاح و بہبود کے یہ اقدامات صرف ایک وقتی عمل نہیں بلکہ ایک مسلسل پالیسی کا حصہ ہیں، جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ فیسکو انتظامیہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے مزید ایسے اقدامات کرتی رہے گی۔فیسکوکایہ اقدام فیسکو کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے عزم کی واضح مثال ہے۔ 2لاکھ گرانٹ ملنے والوںمیںنوراں بیوہ ظفرحسین اسسٹنٹ ایڈمن، غلام فاطمہ بیوہ ذوالفقاراحمد لائن مین ون ،نصرت بیگم بیوہ سید جعفر حسین لائن مین سیکنڈ، یاسمین بیوہ محمد لطیف لائن مین ون، صغراں بتول بیوہ مرتضیٰ حسین اے ایل ایم، سلمہ بی بی بیوہ یعقوب علی لائن مین سیکنڈ، فتح خاتون بیوہ فضل احمد لائن مین ون، محمد سرورریٹائرڈ کمرشل اسسٹنٹ، امتیازاحمد ریٹائرڈڈی اے او، اخترحسین ریٹائرڈبل ڈسٹری بیوٹر، ہدایت اللہ ریٹائرڈ میٹر ریڈر،ذوالفقار علی ریٹائرڈچوکیدار، محمد لطیف ریٹائرڈلائن مین ون، جان محمدریٹائرڈ ٹیسٹ انسپکٹر، محمد حنیف ریٹائرڈلائن مین سیکنڈ، بشیراحمد ریٹائرڈلائن مین ون ، جعفر خان ریٹائرڈلائن مین ون ، محمد اسلم ریٹائرڈ لائن مین ون، ذوالفقار علی ریٹائرڈلائن مین ون، غلام طیب ریٹائرڈاے ایل ایم، عمرحیات خان ریٹائرڈمیٹرریڈر اور غلام رسول ریٹائرڈلائن مین شامل ہیں۔ فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں