لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے انٹرنیٹ پر موجود کم عمر اور کم سن بچوں کی قابل اعتراض اور فحش تصاویر کو از خود ہٹانے کے لیے نیا ٹول متعارف کرادیا۔میٹا کی جانب سے مذکورہ آن لائن ٹول لاپتہ اور جنسی استحصال کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے امریکی ادارے (این سی ایم ای سی)کے اشتراک سے متعارف کرادیا ہے اور ٹول کا مکمل اختیار ادارے کو ہی دیا گیا ہے۔مذکورہ ٹول دنیا میں بیٹھا ہر شخص استعمال کر سکتا ہے اور اسے استعال کرنا انتہائی آسان ہے۔تاہم ابتدائی طور پر مذکورہ ٹول کے تحت صرف چند ویب سائٹس سے فحش اور قابل اعتراض تصاویر کو ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔
38