فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے، آمنہ ملک

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل آمنہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیںملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منواکروطن کانام روشن کیا۔ میں ان کا کہنا تھاکہ میں بھی فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناچاہتی ہوں۔ٹی وی کے بعدماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری صلاحیتیں منظرعام پر آئیں گی جب میرے کمرشلزٹیلی کاسٹ ہوں گے۔حال ہی میں لاہور میں کمرشلز شوٹ کروائے ہیں آمنہ ملک نے مزید کہا کہ اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں میری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ میں معیاری کام کرکے شائقین کے دل جیت سکوں محنت سے مقام حاصل کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں