12

فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان،جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے،شائقین پر جوش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جا رہا ہے ، شائقین پر جوش ،سیکورٹی انتظامات کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں اقبال سٹیڈیم میں آج فیصلہ کن ون ڈے میچ کیلئے آمنے سامنے ہیں ۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی ہوم گرائونڈ پر سیریز بچانے کیلئے فکرمند ہیں۔ مہمان کھلاڑی بھی سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں بھر پور طریقے سے حملہ آور ہوکر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔شائقین کرکٹ آج بھی دوسرے دو میچز کی طرح پر جوش ہیں ۔میچ شروع ہونے سے قبل ہی سٹیڈیم پہنچ گئے دوسری سکیورٹی انتظات کے باعث شہریو ں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سٹیڈیم کی جانب جانے والے تمام راست سیل کر دئیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شائقین کو کھانے پینے کی اشیاء سٹیڈیم لیجانے کی اجازت نہیں مگر سٹیڈیم میں موجود دکاندار اشیا ء مہنگے داموں فروخت کر تے ہیں ۔پی سی بی اور انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں