فیصل آباد،دوسرے روز بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں آج پھر دوسرے روز بھی بارش، موسم خوشگوار جبکہ شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، گزشتہ روز کی طرف آج دوسرے روز بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہونے سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، آج غلام محمد آباد میں 25ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ جیل روڈ پر 4ملی میٹر، گلستان کالونی میں 6ملی میٹر، مدینہ ٹائون میں7 اورعلامہ اقبال کالونی میں 8ملی میٹر، ڈوگر بستی میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ واسا کا فیلڈ سٹاف بارش کے متحرک رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں