فیصل آباد’انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان،73.81فیصد طلبہ کامیاب

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2025ء میں مجموعی طور پر پری میڈیکل گروپ میں پنجاب کالج آف سائنس ٹوبہ کے ہونہار طالب علم محمد زین نے 1163 نمبر حاصل کر کے اول’ پنجاب کالج آف سائنس جڑانوالہ روڈ کے رانا محمد محمود احمد خاں نے 1161نمبر لیکر دوسری’ پنجاب کالج آف کامرس اینڈ سائنس کینال روڈ جڑانوالہ کے محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کے علاوہ تمام کیٹیگریز میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پری میڈیکل، انجینئرنگ، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، ہیومینیٹیز اور کامرس سمیت تمام اہم شعبوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔ جن میں پری میڈیکل بوائز کی کیٹیگری میں پنجاب کالج ٹوبہ کے محمد زین کی پہلی پوزیشن’ جبکہ پنجاب کالج فیصل آباد کے رانا محمد محمود احمد خان نے دوسری اور ایسپائر کالج جھنگ کے محمد ثاقب مظہر 1157 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گرلز میں محمد علی جناح گرلز ہائر سیکنڈری سکول پینسرہ کی طوبہ اعجاز نے 1158 نمبر لیکر پہلی پوزیشن جبکہ پنجاب کالج فار وویمن جڑانوالہ روڈ کی اریبہ شفیق نے 1156 نمبر لیکر دوسری اور ایمان پبلک ہائر سیکنڈری سکول چک نمبر 75 ج ب طالبہ زوہہ تبسم اور پنجاب کالج فار وومن بالمقابل نب جی جھنگ روڈ کی مائرہ خرم نے 1154 نمبر لیکر تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ انجینئرنگ بوائز کی کیٹیگری میں پنجاب کالج آف کامرس اینڈ سائنس فار بوائز کینال روڈ جڑانوالہ کے نعمان مجید نے 1160 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، کیپس کالج فار بوائز ڈی گرائونڈ کے رانا فخر افتخار نے 1149 نمبر لیکر دوسری جبکہ پنجاب کالج 5پلیاں کے ریان احمد نے 1148 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ فار گرلز میں کیپس کالج ڈی گرائونڈ کی رملہ یوسف اور ایسپائر کالج مدینہ ٹائون ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لائبہ نوید نے مشترکہ طور پر 1146 نمبر لیکر پہلی پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ کیپس کالج جیل روڈ کی سارہ کنول نے 1138 نمبر لیکر دوسری اور پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ فار وومن کی ریتاج مجاہد اور ایگزیکٹو گرائمر ہائیر سکینڈری سکول سمن آباد گوجرہ کی مہلکہ تنویر نے 1135 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ جنرل سائنس بوائز کی کیٹیگری میں پنجاب کالج آف سائنس جڑانوالہ روڈ کے محمد ابو بکر نے 1150 نمبر لیکر پہلی پوزیشن’ کیپس کالج فار بوائز سمندری کے حافظ احمد زبیر نے 1145نمبر لیکر دوسری اور کیپس کالج فار بوائز سمندری کے محمد عبداللہ نے 1136 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گرلز میں پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ کی ماہ نور عاصم نے 1149 نمبر لیکر پہلی’ انیقہ ایمان نے 1145 نمبر لیکر دوسری اور فریحہ عثمان نے 1144 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینیٹیز بوائز کی کیٹیگری میں محمد علی جناح ہائر سیکنڈری سکول پینسرہ کے کمال ہنجرا نے 1106 نمبر لیکر پہلی پوزیشن جبکہ مقصود احمد نے 1090 نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ مولانا محمد ذاکر کالج بھوآنہ چنیوٹ کے عمر اسلام نے 1069 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینیٹیز گروپ گرلز کیٹیگریز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری کی اسفا ارشد نے 1106 نمبر لیکر پہلی’ سپیریئر کالج فار گرلز کینال روڈ تاندلیانوالہ کی طیبہ ارشد نے 1102 نمبر لیکر دوسری اور ٹپس کالج پیپلزکالونی نمبر1 کی کومل بی بی نے 1095 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس بوائز کیٹیگریز میں ایسپائر کالج جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عبد اللہ شہزاد نے 1082 نمبر لیکر پہلی’ پنجاب کالج آف کامرس بٹالہ کالونی کے محمد عمر آصف 1080 نمبر لیکر دوسری اور سپیریئر کالج آف سائنس سٹی کیمپس کوتوالی روڈ کے محمد اویس نے 1071 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ گرلز میں پنجاب کالج فار وومن جھنگ روڈ کی اریبہ اجمل نے 1115 نمبر لیکر پہلی پوزیشن’ اسی کالج کی نور سحر نے 1113 نمبر لیکر دوسری اور پنجاب کالج فار وومن 5پلیاں کی ہادیہ ولید نے 1199 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔دریں اثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ انتخابات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمشنر و چیئر مین تعلیمی بورڈ راجہ جہانگیر انور نے 10بجے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کر نتائج کو آن لائن کر دیا، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں104009طلباء و طالبات نے حصہ لیا 76661امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب73.81فیصد رہا، پنجاب پولیس کے بینڈ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر راجہ جہانگیر انور نے پوزیشن ہولڈر طلباء طالبات میں تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ، ان کے اساتذہ کرام اور والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہی طلباء قوم کے معمار ہیں، جنہوںنے آگے چل کر ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ موجودہ دور میں مایوسی پھیلائی جا رہی ہے جو کہ کسی صورت درست نہیں اگر ہر شخص اپنے میدان میں محنت کرے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی ترقی کو نہیں روک سکتی، ہمارے فطین طلباء نے محنت اور کامیابی حاصل کی۔اور موجودہ دور میں مقابلہ کی فضاء سخت ہے۔ طلباء کو آگے بڑھنے کے لئے کچھ کر کے دکھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چائنا، عرب ممالک یورپ میں ترقی ہو رہی ہے وہ ہائر ایجوکیشن کی وجہ سے ہے۔ جس طرح ہماری مسلح افواج نے اپنے سے سات گناہ بڑی آرمی رکھنے والے ملک کو عبرتناک شکست دی اسی طرح ہر شخص ہائر ایجوکیشن کے ذریعے تمام شعبہ جات میں ترقی کر سکتے ہیں۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ہمارے اساتذہ کرام پر بڑی ذمہ داری ہے کہ اگر وہ طلبہ کی صحیح طریقے سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کیریئر کی آبیاری کریں تو قوم کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تعلیمی بورڈ میں طلباء کی کیریئر کونسل کا شعبہ بنایا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں جس چیز کی ضرورت ہے اس کے مطابق آنے والی نسلوں کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے تعلیمی بورڈ کے تمام ملازمین کو انتھک محنت سے نتائج مرتب کرنے پر ایک ماہ کی بیسک تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے معزز مہمان کمشنر وچیئرمین بورڈ کو خوش آمدید کہا اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفر علی نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا اور امتحانات کی تیاری’ کنڈکٹ برانچ’ سیکریسی برانچ اور دیگر کا بہترین خدمات سرانجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں