17

فیصل آبادسے براہ راست حج پروازوں کو شروع کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت ملک میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے کے سلسلہ میں بزنس کمیونٹی کے کردار کی معترف ہے ۔ یہ بات مذہبی امور کے وفاقی وزیرسردار محمد یوسف نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ سے ملاقات کے دورا ن کہی۔ انہوں نے حاجیو ں اور زائرین کی سہو لت کیلئے اٹھائے جانیوالے بعض اقدامات کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ حاجیوں کیلئے نئی سرکاری حج سکیم بھی شروع کی گئی جس کے تحت قبل از وقت بکنگ کرانے والوں کو قرعہ اندازی کے بغیر حج پر بھیجا جائے گا۔ صدر چیمبر ریحان نسیم بھراڑہ نے وزیر مذہبی امور کی خدمات اور کوششوں کو سراہا اور کہا کہ فیصل آباد سے براہ راست حج پروازوں کو دوبارہ شروع کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی نے اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں