65

فیصل آبادمیں آج بسنت نائٹ ، منچلے پتنگ بازی اور پولیس پکڑنے کیلئے تیار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)محمد علی ضیاکی ہدایت پر سٹی پولیس کی پتنگ بازی ،کیمیکل ڈور اور پتنگیں تیارکرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر) محمد علی ضیاکی ہدایت پر سٹی پولیس کی پتنگ بازی ،کیمیکل ڈور اور پتنگیں تیارکرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی ۔ سٹی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 660مقدمات کا اندراج کر کے662ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے63452عدد پتنگیں وچرخیاں1603، پلاسٹک بورے،خام مال،کیمیکل پاوڈر اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔جبکہ تھانہ غلام آباد پولیس کی پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری کے خلاف کاروائی۔ایس ایچ او تھانہ غلام آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری پر ریڈ کرتے ہوئے ملزم بلال ولد ارشدکو موقع سے رنگے ہاتھوں کیمیکل ڈور تیار کرتے ہوئے پکڑلیا ، فیکٹری سے ورم مشین پلاسٹک گو ٹ بنانے والی ہینڈ فولڈنگ مشین پلاسٹک کیمیکل گو ٹ بنانے والی پلاسٹک دانہ ا بورا کیمیکل خالی چرخیاں چھو ٹی بڑی 300عدد نائیلون 4عدد کیمیکل ڈور 20عدد پتنگ 25عدد برآمد کرلیے اور ملزم کے خلاف مقدمہ غلا م آباد میں درج کرلیا۔پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے سٹی پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے پانچوں ٹانز میں پتنگ بازی کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری ہے والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں۔ سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے کہا کہ شہری ذمہ دار اور مہذب ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پتنگ بازی جسے خونی کھیل سے باز رہیں ورنہ پتنگ بازی کرنے والے کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ دریں اثناء فیصل آباد میں آج رات بسنت نائٹ اور کل یکم مارچ کو بسنت ڈے منانے کی تیاریاں مکمل، منچلے نوجوانوں نے ڈور’ پتنگیں اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کی چھتوں پر لائٹنگ’ سائونڈ سسٹم اور باربی کیو کے انتظامات بھی کر لئے گئے تاکہ بسنت کو خوب جوش وخروش سے منایا جائے۔ تفصیل کے مطابق کائٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے آج 29فروری کی رات اور کل یکم مارچ بروز جمعتہ المبارک کو فیصل آباد میں بسنت ڈے منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس پر منچلے نوجوانوں نے گھر بیٹھے آن لائن ڈورز کی چرخیاں’ پتنگیں منگوا لی ہیں اور بسنت منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ جبکہ شہر کے پوش علاقوں میں منچلے نوجوانوں نے گھروں کی چھتوں پر لائٹنگ کے ساتھ ساتھ ڈیک اور باربی کیو کے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں اور خوب ہلہ گلہ کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ جبکہ دوسری طرف پولیس نے بھی پتنگ بازی کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رکھے ہیں۔ آج بسنت نائٹ پر ضلعی پولیس اور پتنگ بازوں کے مابین میچ پڑے گا۔ علاوہ ازیں پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے۔پتنگ بازی کرنے والے پابند سلاسل ہونگے۔آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایات پر ریجن فیصل آباد میں پتنگ بازی کیخلاف مہم جاری ریجن فیصل آباد میں پتنگ بازی کیخلاف 687 مقدمات درج ہو ئے جن میں 724ملزمان کو گرفتار کر تے ہو ئے 68364پتنگیں اور 1691چرخیاں قبضہ پولیس میں لیں گئیں،پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف زیر و ٹالرنس اپنائی جائے گی۔مزید برآں ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز موثر گشت کریں اور پتنگیں بنانے والوں،ترسیل میں ملوث افراد،پتنگ فروش اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کریں۔پتنگ بازی ہونے کی صورت میں ناخوشگوار حادثہ ہونے کی صورت میں متعلقہ SDPOاور SHOذمہ دار قرار پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں