39

فیصل آبادمیں آج پھر 95وارداتیں ، 4خواتین2نوجوان اغواء

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 95وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا اور درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ جبکہ اوباش افراد نے 4خواتین اور دو نوجوانوں کو اغواء کر لیا، علاوہ ازیں فراڈیے نے پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر شہری کو ساڑھے تین کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا۔ تفصیل کے مطابق 123 ج ب سدھوپورہ کے رہائشی ممتاز احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم قاسم علی سکنہ گوجرانوالہ نے اس کا رقبہ خریدنے کیلئے سودا طے کیا اور رقم کے بدلے میں ساڑھے تین کروڑ روپے کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔ جبکہ نشاط آباد کے علاقہ 9 ج ب کے عثمان علی کی بیٹی رابعہ کو اوباش ملزم اسلم وغیرہ’ جھمرہ روڈ کے اشرف کا بیٹا عبداﷲ گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا۔ 236 رب کی صفیہ بی بی کا کہنا ہے کہ آتش اسلحہ سے لیس مسلح ملزمان فیصل وغیرہ نے گھر داخل ہو کر اس کے خاوند عارف کو اغواء کر کے لے گئے۔ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے نذیر مسیح کی جواں سالہ بیٹی نیشاء کو اوباش ملزمان شفاقت وغیرہ’ 188 رب کے وجہیہ الحسن کی بھتیجی سعدیہ کو نامعلوم ملزمان’ ملت ٹائون کے علاقہ گلشن یوسف کالونی کے رہائشی سلامت علی کی بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ نعمت آباد سراجیہ کالونی کا رہائشی 55سالہ عبدالرشید ولد محمد اسلام لیاقت آباد نمبر2 گلی نمبر12 میں بطور سکیورٹی گارڈ فرائض سرانجام دے رہا تھا ڈاکوئوں کا گروہ لوٹ مار کر رہا تھا کہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں کی گولیاں لگنے سے سکیورٹی گارڈ عبدالرشید بری طرح زخمی ہو گیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا۔ تیزاب مل موڑ کے قریب شبیر حسین سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر احسان عمر سے جھپٹا مار کر فون’ ڈی گرائونڈ سے عدنان سے 25ہزار روپے’ فون’ خیابان کالونی نمبر2 کے ڈاکٹر فلک شیر سے 15ہزار روپے’ فون’ ایڈن ایگزیکٹو کے باہر عشرت نوید سے نقدی’ فون’ مدینہ ٹائون کے یوسف سے جھپٹا مار کر فون’ خیابان کالونی میں سجاد کے گھر کے باہر سے مویشی چور لے گئے’ ڈھڈی والا کے اعظم سے جھپٹا مار کر پرس’ گرین ٹائون کے سکندر عباس سے 43ہزار روپے’ فون’ آصف اقبال سے 10ہزار روپے’ فون’ تاج کالونی کے طیب احمد سے 20ہزار روپے’ فون’ ملت چوک میں محسن منظور سے نقدی’ فون’ غوثیہ آباد کے قریب خرم شہزاد کے گھر کے باہر سے 3لاکھ کے بکرے چور لے گئے’ رحمت آباد میں عبدالرحمن سے سوا دو لاکھ روپے’ فون’ خدیجہ ہسپتال کے قریب نوید سے سوا لاکھ روپے’ فون’ جھمرہ روڈ پر نوید الحسن سے 20ہزار روپے’ فون چھین لیے’ دستگیر کالونی کے جاذب علی کے گھر کے تالے توڑ کر 30لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے’ غلام محمد آباد کے محمود سے نقدی’ فون’ 203 رب کے عبدالرزاق سے نقدی’ فون’ دھنولہ بائی پاس کے قریب خالد سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ جڑانوالہ روڈ پر سیون سیز مارکی کے قریب زوہیب سے 50ہزار روپے’ فون’ 59 ج ب کے حسنین کی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے تین لاکھ کا سامان’ 61 گ ب میں ندیم شکیل سے جھپٹا مار کر پرس’ 105 گ ب کے سمیع اﷲ سے 45ہزار روپے’ فون’ 534 گ ب کے بلال کی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 146 گ ب کے محمد رزاق سے 65ہزار روپے’ فون’ 144 گ ب کے شمشیر علی سے نقدی’ فون’ 34گ ب کے عتیق سے 17ہزار روپے’ فون’ 586 گ ب کے طارق کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چور لے گئے’ 107 رب کے گوہر رزاق سے 14ہزار روپے’ فون’ 109 رب کے عمر حیات سے 30ہزار روپے’ فون’ 229 رب کے اسلم کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا’ 266 رب کے وسیم اختر سے 22ہزار روپے’ فون’ 61 رب کے عمران کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ 99 رب کے سفیان علی سے 20ہزار روپے’ فون’ 54 رب کے افضل سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ گھونہ روڈ پر سجاد علی کی حویلی سے لال پمپ چوری’ چھوٹا مانانوالہ کی جمیلہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 196رب کے قریب سیل مین امجد سے بھاری مالیت کے سگریٹ اور سامان چھین لیا گیا’ باگیوال کے قریب امتیاز احمد سے نقدی’ فون’ 203 رب کے شاہد کے ڈیرہ سے بکرے’ سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قریب ارسلان سے نقدی’ فون’ 189 رب کے الیاس سے 10ہزار روپے’ فون’ 188 رب کے معظم علی سے 60ہزار روپے’ فون’ 195 رب کے شاہد اقبال کی دکان سے بیٹریاں چور لے گئے’ 189 رب کے مقصود احمد سے نقدی’ فون’ گوہر مل کے قریب حسین عابد سے 64ہزار روپے’ فون’ 189رب کے یٰسین سے نقدی’ فون’ سٹی جھمرہ میں ندیم سے نقدی چھین لی گئی’ رحمت آباد کے اسلم سے 40ہزار روپے’ فون’ ڈوگرانواں روڈ پر امانت علی سے نقدی’ فون’ 36 ج ب کے طاہر محمود سے 15سو روپے’ فون’ سمن آباد کے خالد سے نقدی’ فون’ سمن آباد کے ساجد سے نقدی’ فون’ خضرعباس سے نقدی’ فون’ منصورآباد کے اویس سے نقدی’ فون’ سہگل سٹی کے قریب رزاق سے نقدی’ فون’ مائی دی جھگی کے قریب احسن علی سے نقدی’ فون’ 68 ج ب کے خرم ریاض کا گھر لوٹ لیا گیا’ 66 ج ب کے رانا بابر سے 90ہزار روپے’ فون’ 86 ج ب کے اکبر علی سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 250 رب کے عظیم کے گھر سے پانچ لاکھ کے زیورات’ نقدی اور سامان چھین لیا’ 64 ج ب کے سرفراز سے 40ہزار روپے’ فون’ راجے والا کے سجاد کے گھر سے 16لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 242 رب کے صدیق کے ڈیرہ سے 12لاکھ کے مویشی چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ 107 گ ب کے گوہر سے 12ہزار روپے’ فون’ 229 رب کے فیاض کا گھر لوٹ لیا’ 199 رب کے سفیان سے نقدی’ فون’ 54 رب کے افضل سے نقدی اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں عمر میرج ہال سے یونس’ 656 گ ب کے امیر حمزہ’ کھرڑیانوالہ کے اسامہ یٰسین’ حیدری چوک کے ہارون’ کوہ نور پلازہ سے زین العابدین’ مدینہ ٹائون کے علی رضا’ 199 رب کے ذوالفقار علی’ کلاش مل کے قریب فرقان’ ملت ٹائون سے کامران’ طارق آباد کے غلام رسول’ عاصم ٹائون کے امجد ادریس’ محمودآباد کے زوہیب’ ستیانہ روڈ پر امتیاز علی’ پہاڑی گرائونڈ سے عاصم علی’ پیپلزکالونی کے یونس’ 656 گ ب کے اسامہ یٰسین’ پیپلزکالونی کے نوید’ غوثیہ آباد کے جمشید’ ڈی ٹائپ کالونی کے جاوید’ لاری اڈہ سے نثار احمد’ ستیانہ روڈ پر جاوید’ فیصل’ نوید’ سمندری روڈ پر احسان ٹائون سے محمد عمر’ قدرت آباد کے نوید’ گلستان کالونی کے کامران سمیت دیگر وارداتوں کے دوران چوروں کے گروہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں