69

فیصل آبادمیں دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سال کی دوسری انسداد پولیو مہم’ ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے الائیڈ ہسپتال I میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔7 روزہ انسداد پولیو مہم 26 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 400 بچوں کو پولیو سے بچا کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے۔ باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔ والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیںگھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ مائیکروپلان پرذمہ داری سے عمل کیا جائے اور سابقہ تجربات کو مدنظر رکھیں۔ مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جائے گی اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار، ڈی ایچ او عظمت عباس، ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم یوسف اور یونیسف کے نمائندے موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں