فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام’ آج پھر 78 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ جبکہ درجنوں افراد کی موٹرسائیکلیں چور لے کر رفوچکر ہو گئے’ نہتے شہری دن دیہاڑے جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس ڈاکوئوں کا سراغ لگانے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی’ ناکہ بندیاں بے سود’ ڈاکوئوں کا کوئی بھی گروہ پکڑا نہ جا سکا۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے قریب عبدالسمیع سے پرس’ جی ٹی ایس چوک میں پرویز سے 40ہزار روپے’ فون’ لاری اڈا کے قریب نعمان شکیل سے 37ہزار روپے’ فون’ جی او آر ون میں عابد کے گھر داخل ہونیوالے چور لاکھوں کا مال سمیٹ کر فرار ہو گئے’ کارخانہ بازار میں احمد رضا عباس سے 10ہزار روپے’ فون’ انارکلی بازار میں جھپٹا مار کر اقراء نسیم کا پرس’ خالد محمود’ عندلیب سے فونز’ شہباز گارڈن کے طاہر سے 75ہزار روپے’ فون’ لیاقت ٹائون کے خالد محمود سے 45ہزار روپے’ فون’ موٹر مارکیٹ کے قریب ابرار سے 3لاکھ روپے’ فون’ بائو والہ کے قریب فلک شیر سے نقدی’ فون’ امین ٹائون میں ضیاء الرحمن کے گھر کا صفایا کر دیا’ اے بی سی روڈ پر وارث علی سے 19ہزار روپے’ فون’ جناح کالونی کے عمیر سعید سے 42ہزار روپے’ فونز’ گرونانک پورہ کے حسین رحیم سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ راجے والا کے سلمان سے نقدی’ فون’ کلیم شہید کالونی کے شاہ زیب اور اسکی اہلیہ سے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ فتح آباد میں محمد تنویر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال چور لے اُڑے’ سوساں روڈ پر حسن محمد سے نقدی’ فون’ جیون سنگھ والا کے فرید احمد واہلہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بچ گیا’ جی ٹی ایس چوک کے قریب طارق سے 30ہزار روپے’ فون’ نیو سبحان اڈا کے قریب نعمان جاوید ہاشمی سے نقدی’ فون’ رفحان مل کے قریب ڈلیوری بوائے عتیق الرحمن سے پارسل کی رقوم’ فون’ کشمیر پل کے قریب فیض علی سے نقدی’ فون’ نعمت کالونی کے نسیم رشید سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر اسد کو لوٹ لیا گیا’ گٹ والا کے قریب عبدالرحیم’ فخرآباد میں یعقوب’ الائیڈ موڑ کے قریب عبدالستار سے 90ہزار روپے’ فون’ ملت روڈ پر قاسم علی سے 44ہزار روپے’ فون’ سلیمان سے 5لاکھ روپے کی رقم چھین لی گئی’ شیخوپورہ روڈ پر محمد ہاشم سے 28ہزار روپے’ فون’ 4 چک کے ندیم عباس سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر ڈاکو شاپ کے تالے توڑ کر فوگ لائٹس اور دیگر سامان چور لے گئے’ شاہین چوک کے قریب قربان علی سے 29ہزار روپے’ فون’ ساندل کالج کے باہر عادل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بھائی والا کے نبیل سے نقدی’ فون’ رسالہ روڈ باغ والی پلی کے قریب زبیر احمد سے 25ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ فون’ بٹالہ کالونی کے قاسم اویس’ وارث پورہ سے عدنان یونس’ محمدآباد کے دانیال سے نقدی’ فون’ مقبول روڈ پر شاکر علی کی ورکشاپ کا صفایا کر دیا’ 243 رب کے اﷲ دتہ سے 40ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 248 رب کے سرور سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 37 ج ب کے جمشید کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے’ سمن آباد کے حسن علی سے نقدی’ فون چھین لیا’ نوابانوالہ مین روڈ پر مبشر علی سے نقدی’ فون’ ابن مریم کالونی کے قریب بشارت مسیح سے نایاب نسل کا کتا چھین لیا’ احمد نگر میں مسعود کی دکان لوٹ لی’ زبیر کالونی کے عابد سے 15لاکھ لوٹ لیا’ 209 چک کے نبیل سے نقدی’ فون’ اقبال نگر کے ذیشان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 240 موڑ کے فدا اﷲ خان سے نقدی’ فون’ اعجاز ٹائون کے فیاض سے نقدی’ فون’ 240 گ ب کے ناصر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سیم نالہ کے قریب مظہر حسین سے نقدی’ فون’ 22 گ ب کے معاذ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 71 گ ب کے حافظ منور کے ڈیرہ سے 85ہزار کا سامان چور لے گئے’ 114 گ ب کے امین سے 50ہزار روپے’ فون’ 583 گ ب کے اسرار حسین کی حویلی سے دو لاکھ کے مویشی چور لے گئے’ 28 گ ب کے غلام مرتضیٰ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 216 رب کے فیصل علی سے نقدی’ فون’ 206 رب کے ضرار احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 101 رب کے نثار سے نقدی’ فون’ 229 رب کے یعقوب سے نقدی’ فون چھین لی’ 607 گ ب کے ذوالفقار اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے سرفراز مشتاق’ اسلام نگر میں عثمان’ سی پی او آفس کے باہر سے حنان دانیال’ مدن پورہ کے اختر علی’ ڈی گرائونڈ سے زاہد’ اسٹیشن چوک سے وقاص’ میاں پنڈ کے اویس’ 7 ج ب کے عظمت علی’ 187 رب کے توقیر حسین’ گارڈن محلہ کے سفیر احمد’ 117 ج ب کے عمران’ 45 ج ب کے طفیل’ سرسید ٹائون کے محمد عثمان’ ناظم آباد کے محمد عثمان’ پیپلزکالونی نمبر2 کے اسد علی’ نیو گارڈن ٹائون کے عرفان نور’ ملت کالونی کے رمضان’ ڈی ٹائپ کالونی کے مزمل’ گلشن اقبال سے اشتیاق احمد’ کریم ٹائون کے عامر سلیم’ گلشن ٹائون کے حسنین شہزاد’ رضاآباد کے شاہد اقبال’ 630 گ ب کے اظہر نوید’ 69 رب کے جہانزیب’ 429 گ ب کے زاہد سرفراز’ قصبہ تاندلیانوالہ کے معین نثار’ ظفر چوک سے منظور احمد اور دیگر سے موٹرسائیکلیں’ موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
