72

فیصل آباد ، ڈاکوئوں ، چوروں ، راہزنوں کی آما جگاہ بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 73وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خواب خرگوش کے مزہ لیتی رہی اور روائتی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق عبداﷲ پور کے قریب شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ اسلام نگر کے فاروق سے 25ہزار روپے’ فون’ بھوآنہ بازار میں حمزہ شہزاد کی ہمشیرہ سے فون’ ریگل روڈ پر جاوید رسول سے نقدی’ فون’ بھوآنہ بازار میں رفعیہ بی بی سے پرس اور محمد امیر سے نقدی’ فون چھین لیا’ سدھوپورہ کے قریب رشید آباد کے مظفر لطیف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 54 ج ب کے الیاس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لی’ 3 ج ب کے طارق محمود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چور لے گئے’ 49 ج ب کے سعید سے موٹرسائیکل’ کشمیر پل کے قریب ابراہیم اور اسکی اہلیہ سے پرس چھین لیا’ دستگیر کالونی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ باگیوال روڈ پر پارکو آفس کے قریب عباس سے نقدی’ فون چھین لیا’ 121 ج ب کے رہائشی جواد عثمان کے گھر کے باہر سے چور ریڑھی لیکر فرار ہو گئے’ بیس لائن کے قریب عبدالرئوف سے نقدی’ فون’ ایکسپریس وے پر شیخ گلریز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 134 رب کے علی رضا کی دکان کے تالے توڑ کر 6لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چور لے گئے’ ساہیانوالہ کے حمزہ سے نقدی’ فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب اعجاز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لی’ 204 چک کے انوارالحق کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ کینال روڈ پر وقار سے 25ہزار روپے’ فون’ نعمت کالونی میں محمد وکیل سے سوا لاکھ روپے’ فون’ گٹ والا کے قریب اصغر علی سے 6ہزار روپے’ فون’ مدینہ ٹائون کے عمران سے نقدی’ فون’ صداقت چوک کے قریب غلام مرتضیٰ سے نقدی’ فون’ 189 رب کے سفیان علی سے نقدی’ فون’ نلکہ سٹاپ کے قریب سدرہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ سمندری روڈ پر آسیہ پروین سے فون’ سرفراز کالونی کے سجاد احمد سے نقدی’ فون’ عبداﷲ کالونی کے ارشد سے 85ہزار روپے’ فون’ کینال ویو کالونی کے شاہد کے گھر کے تالے توڑ کر 50لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے’ جڑانوالہ روڈ پر یٰسین سے فون’ نقدی چھین لی’ نڑوالا روڈ پر وقاص سے 30ہزار روپے’ فون’ سدھار کے شاہد سے نقدی’ فون’ عمران سے پرس چھین لیا’ غوثیہ پارک کے شوکت علی کا گھر لوٹ لیا’ 22 گ ب کے محمد علی کو لوٹ لیا’ 216 رب کے ذیشان علی سے 8ہزار روپے’ فون’ 183 رب کے ذیشان سے 10ہزار روپے’ فون’ 91 رب کے شہباز خان کے ڈیرہ سے جانور’ 409 گ ب کی شہناز بی بی سے پرس چھین لیا’ 424 گ ب کے عبدالحمید’ 419 گ ب کے ظفر علی کے ڈیروں سے چور لاکھوں کے مویشی لے اُڑے’ 176 گ ب کے اویس سے موٹرسائیکل اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے آصف علی’ علی حسن نعیم’ کچہری بازار سے عمران’ جھنگ بازار سے فیاض’ نڑوالا چوک میں عثمان رشید’ بابر سنیما چوک میں عمیر اسلم’ جھنگ بازار سے شاہد’ ڈیرہ سائیں قبرستان سے مختار احمد’ رضاآباد کے حفیظ’ روضہ پارک کے شوکت علی’ دھنولہ سے طارق محمود’ 198 رب کے غلام مرتضیٰ’ جلوی مارکیٹ سے عدنان شبیر’ مدینہ پارک کے علی رضا’ امین پارک کے سلامت علی’ مقبول روڈ کے ابوبکر’ گلشن اقبال کالونی کے رفیق’ مدینہ آباد کے اﷲ دتہ’ مجاہد ٹائون کے اکرام’ علی ہسپتال جڑانوالہ سے بلال’ 266 رب کے احتشام اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر فرار ہو گئے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں