30

فیصل آباد آمد ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن علی نقوی کے ہمراہ آج 23جولائی پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد کا دورہ کیا اور فیصل آباد ‘ تاندلیانوالہ دو رویہ کارپٹڈ سڑک اور ستیانہ انٹرچینج کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں سمیت وفاقی وزراء ‘ مقامی موجودہ و سابقہ اراکین اسمبلی ‘ تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔وزیرا عظم میاں شہباز شریف کی فیصل آباد آمد کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ 2500کے لگ بھگ پولیس افسروں اور ملازمین نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ آج اتوار کی سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود فیصل آباد کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کر دی گئی۔FWMCکے افسران نے علی الصبح ہی ستیانہ روڈ سمیت شہر بھر کو شیشے کی طرح چمکا دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ستیانہ روڈ پر واقع نجی ہائونگ سوسائٹی پام سٹی میں ہیلی پیڈ بنائے گئے۔ پام سٹی پہنچنے پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن علی نقوی و دیگر نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے فیصل آ باد ‘ تاندلیانوالہ دو رویہ سڑک اور ستیانہ انٹرچینج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ پام سٹی میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ اسی جگہ پر ہی وزیر اعظم نے مقامی موجود و سابقہ اراکین اسمبلی’ صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ سید محسن علی نقوی کی فیصل آباد آمد کے حوالے سے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ ‘ ڈاکٹرز اور عملہ سارا دن چوکس رہا۔ ہسپتالوں کے واش رومز میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ ریسکیو 1122کے افسران اپنے ریسکیو ا ہلکاروں کے ہمراہ الرٹ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں