فیصل آباد ائیرپورٹ پر 40سے زائد مسافر آف لوڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کشتی حادثات کے تناظر میں ائیر پورٹ پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل آباد ایئررپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 40سے زائد مسافروں آف لوڈ کردیئے گئے، مختلف پروازوں کے مسافروں کو چیکنگ کے دوران آف لوڈ کیا گیا۔ایئرپورٹس پر 9اضلاع کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے ائیرپورٹ پر جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دیا گیا، قوائد وضوابط کے مطابق دستاویزات نہ رکھنے والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں