51

فیصل آباد اور کراچی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار سیاح نلتر کے قریب نالے میں گر کر جاں بحق

گلگت (نامہ نگار)گلگت میں دو موٹر سائیکل سوار سیاح نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ نلتر بالا کے قریب پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک سیاح کا تعلق کراچی اور دوسرے کا فیصل آباد سے ہے۔دونوں نوجوان سیر و سیاحت کے سلسلہ میں موٹر سائیکلوں پر سفر کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا’پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لاشیں نکلوا کر ہسپتال منتقل کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں