فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میںCCDکے تھانے بنانیکی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے تحت پولیس اسٹیشن کی منظوری دے دی۔ سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق ضلع فیصل آباد کے 13سرکلز میں بٹالہ کالونی سرکل’ سول لائن سرکل’ فیکٹری ایریا سرکل’ گلبرگ سرکل’ جڑانوالہ سرکل’ کھرڑیانوالہ سرکل’ کوتوالی سرکل’ نشاط آباد سرکل’ پیپلزکالونی سرکل’ صدر سرکل’ سمندری سرکل’ سرگودھا روڈ سرکل اور تاندلیانوالہ میں سی سی ڈی پولیس اسٹیشن بنائے جائیں گے جو کہ اپنے سرکل میں کرائم کنٹرول کرنے میں اقدامات کرینگے۔ یاد رہے کہ آئی جی پنجاب نے قبل ازیں پولیس افسران کو سی سی ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں