27

فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش

لاہور(بیوروچیف)پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں فیصل آباد’گوجرہ، جھنگ، پنڈی بھٹیاں، شرقپور، شیخوپورہ، صفدر آباد، مریدکے، پھولنگر، قصور، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہونے والی موسلادھار بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا، کئی سڑکیں ڈوب گئیں، ملیر، ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلشن معمار اور کورنگی سمیت کئی علاقوں میں بادل جم کر برسے۔موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کر دیا گیا، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، سول ایوی ایشن نے چھوٹے طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں