فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے واساز کو ڈیجیٹل کر دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عوام کو واٹر سپلائی اور سیوریج شکایات پر فوری ریلیف دینے کیلئے پنجاب واسا نے بڑا قدم اٹھایا ہے جسکے تحت پنجاب واسا کی جانب سے فیصل آ باد سمیت صوبہ بھر کے واساز کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سمارٹ سٹیز ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب طیب فرید کی زیر صدارت صوبہ بھر کے تمام ایم ڈی واساز کا اجلاس ہوا جس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا سمیت دیگر تمام واساز کے مینجنگ ڈائریکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔۔ اجلاس کے دوران پنجاب واسا کی سینٹرلائزڈ موبائل ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ موبائل ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات پنجاب واسا کو درج کروا سکتے ہیں اسی طرح ایپلی کیشن پرواٹر سپلائی اور سیوریج شکایات کا اندراج کرایا جا سکتا ہے۔ جی ڈی پنجاب واسا نے مزید کہا کہ نئے واٹر سپلائی کنکشن کے لئے ایپ کے ذریعے درخواست کی جا سکے گی اس کے ساتھ ساتھ مین ہول کورزکے مسنگ ہونے کی شکایات بھی درج کروائی جا سکتی ہے جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے بلنگ اینڈ پے منٹس کے مسائل بھی فوری حل کئے جائیں گے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے بتایا کہ واسا فیصل آباد کی ہیلپ لائن سمیت پورٹل کا سینٹرلائزسسٹم کیساتھ لنک مکمل کر دیاگیا ہے اور اب فیصل آباد کے شہری اینڈ رائیڈ ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل واسا پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں اور پنجاب واسا کے ویب پورٹل پر جا کر بھی اپنی شکایات کا اندراج کرا سکیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو واٹر سپلائی اور سیوریج سمیت دیگر مسائل کے فوری ریلیف دینے کیلئے سمارٹ سٹی ویژن اپنا جا رہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کا ازالہ پر ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں