21

فیصل آباد سمیت 5اضلاع میں فوج ‘ رینجرز تعیناتی بر قرار

لاہور (بیوروچیف) محکمہ داخلہ پنجاب نے پانچ اضلاع میں فوج اور رینجرز کو جاری رکھنے کی تجویز دیدی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور ‘میانوالی’ فیصل آباد سمیت پانچ اضلاع میں فوج اور رینجرز کو رکھنے کی تجویز دی گئی،باقی اضلاع سے فوج اور رینجرز جلد واپس بھیج دی جائے گی۔یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی 9مئی کو گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے صوبہ بھر میں سرکاری ‘ فوجی اور نجی املاک اورتنصیبات پر حملوں ‘ توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائوکے واقعات کے بعد امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی جسے وفاقی حکومت نے منظور کرلیا گیا تھا ۔ فوج کو آرٹیکل 245کے تحت طلب کیا گیا تھا ۔محکمہ داخلہ کے مطابق فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئیں، پاک فوج امن و امان قائم کرنے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔اس سے پہلے رینجرز کو بھی مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں