2

فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رانا انعام اللہ خاںایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ فیصل آباد کو کرائم فری سٹی بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے فیصل آباد کی فضائی ضروریات کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بیک وقت شارٹ اور لانگ ٹرم حکمت عملی کے تحت موجودہ ائیر پورٹ کی توسیع اورنئے ائیر پورٹ کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ فیصل آباد کی مستقبل کی صنعتی، معاشی اور معاشرتی ترقی کے حوالے سے یہاں نیا ائیر پورٹ ناگزیر ہے۔ جسے ریل اور روڈ کے ذریعے منسلک ہونے کیساتھ ساتھ صنعتی پھیلائو والے علاقوں کے نزدیک تر ہونا چاہیے تاکہ ملکی اور غیر ملکی مسافروں کے ساتھ ساتھ برآمد ی کنسائنمنٹس کیلئے آسان رسائی کویقینی بنایا جا سکے۔ایڈووکیٹ ہائی کورٹ رانا انعام اللہ خاں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے تیسرے بڑے شہر کی نگرانی افرادی قوت سے ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں