فیصل آباد سے اغوا ہونیوالا تاجر بلکسر انٹرچینج کے قریب سے بازیاب

اسلام آباد (بیوروچیف) موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی، فیصل آباد سے اغوا ہونے والا تاجر بلکسر انٹرچینج کے قریب سے بازیاب’5نامعلوم افراد نے خود کو حساس ادارہ کا ملازم بتا کر تاجر کو اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھنے کا کہا۔ موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو بلکسر انٹرچینج اور نیلہ انٹرچینج کے درمیان روکنے کی کوشش کی۔ اغوا کار تاجر اور 2گاڑیوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اغواء کار گروہ بین الصوبائی گینگ کے طور پر کاروائیاں کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں