33

فیصل آباد سے ایک اور انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ انٹرنیشنل گینگ کے گرفتار ملزمان کا3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ٍملزمان یورپی ممالک میں ورک ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کرتے تھے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے جعلی ویزے مہیا کرتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے متعدد پاکستانی پاسپورٹس ’10عدد جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں صغیر عباس اور وقاص مسیح شامل ملزمان کو شیخوپورہ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم وقاص کے موبائل سے متعدد ویڈیوز برآمد کر لی گئی۔دوران تفتیش ملزم وقاص نے انکشاف کیا کہ ملزم 2 سال سے سربیا رہ رہا تھامزم پاکستانی اور انڈین شہریوں کو سربیا بلاتا تھا اور وہاں سے غیر قانونی طریقے سے یورپ کے لئے بارڈر پار کرواتا تھاملزم بارڈر پار کروانے کے لئے بھاری رقوم وصول کرتا تھاملزم وقاص نے حاصل کردہ رقوم سے 7 ایکڑ سے زائد زمین، دکانیں اور گاڑی خریدی مزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کے لئے سوشل میڈیا پر اشتہارات لگاتا تھاملزم کو 2 ماہ قبل سربیا سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 30مقدمات میں مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر طاہر ندیم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں14 مقدمات درج ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کے 16 مقدمات درج ہیں، ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث ہے۔ایف آئی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم 6 مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیئر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں