63

فیصل آباد سے بنوں جانیوالی بس الٹ گئی،2مسافر جاں بحق،ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر،4سالہ بچہ چل بسا

سرگودھا /احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) سرگودھا میں تیز رفتار بس الٹنے سے 2مسافر جاں بحق ہوگئے۔حادثہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں14مسافر زخمی بھی ہوئے، مسافر بس فیصل آباد سے بنوں جارہی تھی،مٹھہ معصوم کے پاس حادثے کا شکار ہوگئی۔اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے مسافروں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دریں اثناء احمدپور شرقیہ میں ڈالے کی موٹرسائیکل کوٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈالے کی ٹکر سے کمسن بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کے والدین شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش اور اس کے زخمی ہونے والے والدین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں