فیصل آباد سے لاہور ٹرین سروس بحال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سے لاہور ٹرین سروس بحال ہو گئی۔ گزشتہ روز شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ کے باعث فیصل آباد سے لاہور ٹرین سروس معطل ہو گئی تھی۔ ٹریک کو مرمت کرکے بحال کر دیا گیا۔ اب فیصل آباد سے لاہور ٹرین سروس بحال ہو گئی ہے۔ شالیمار ایکسپریس 28ڈان لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کیلئے روانہ ہو گئی۔ 41اپ قراقرم ایکسپریس بھی براستہ فیصل آباد شیخوپورہ لاہور روانہ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں