فیصل آباد شہر میں نئے تھانے کا قیام عمل میں آ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نئے تھانے قیام، نئے تھانے کا نام ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن رکھ دیا گیا ۔ نئے تھانہ ”ائیرپورٹ پولیس سٹیشن” میں شامل علاقہ جات کی فہرست بھی جاری کر دی گئی’ جاری کردہ لسٹ کے مطابق اس تھانے ائیر پورٹ میں کل 16چکوک اور دیہات شامل کئے گئے ہیں۔ جن میں تھانہ صدر کے علاقہ 230ر۔ب چوہلہ سمیت 10جبکہ تھانہ ٹھیکری والا علاقہ چک نمبر 66ج۔ب دھاندرہ، 67ج۔ب سدھار سمیت 6دیہات شامل ہیں۔ یوسف شہزاد سپرا ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ تعینات کردیا گیا۔ معلومات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ 10محرم الحرام کے بعد باقاعدہ طور پر فنکشنل ہو جائے گا اور ابتدائی طور جھنگ روڈ چوکی رشید آباد کی عمارت کو تھانہ ائیرپورٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں