53

فیصل آباد لاہور ٹرین سروس معطل کر دی گئی

لاہور (بیوروچیف)لاہور میں شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پل کا پلر گر گیا۔ ریلوے حکام نے لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل کردی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پل ناکارہ ہونے کے باعث قراقرم ایکسپرس ساہیوال کے راستے کراچی روانہ ہوگی جبکہ لاھور سے کندیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں