فیصل آباد میں آج پھر 64مقامات پر ڈاکے،مزاحمت پرنوجوان لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید64مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیاگیا، مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر لہولہان کر دیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ اوباش افراد نے تین خواتین اور دو لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ گلزار پورہ کے رہائشی ناصر کی بیٹی (م) کو ملزمان واحد وغیرہ، باہلک کے علاقہ پنڈی شیخ موسیٰ کے یعقوب کی بیٹی اور کزن (ک) کو اوباش ملزمان فیض وغیرہ نے اغواء کر لیا، گل رحیم ٹائون کے راشد اور ہجویری ٹائون کے نصراللہ کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ستیانہ روڈ پر پام سٹی کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے دانش سے 25ہزار وفون چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو ہسپتال داخل کروا دیا’ الائیڈ ہسپتال کے باہر شاہد سے 50ہزار وفون، اقبال اسٹیڈیم کے قریب زاہد سے ایک لاکھ وفون، انار کلی بازار کے باہر عدنان سے نقدی وفون، سیالوی کالونی کے شکیل سے 80ہزار، نصیر آباد کے عرفان سے نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی، بلال ٹائون کے محمد علی کے گھر کا صفایا، اسماعیل پارک کے قریب عمیر سے بیگ چھین لیا، سٹی ٹرمینل کے قریب تیمور کی دکان سے 9لاکھ چوری، اکبر مارکیٹ کے تاجر حنان منیر کی دکان سے 10لاکھ، وسیم بٹ کی شاپ سے 12لاکھ کے بورے، ایڈن ایگزیکٹو کے عمیر کے گھر سے 68لاکھ کے زیورات، نقدی چور لے اڑے، امین ٹائون کے نوید سے 35ہزار وفون، موٹروے ویلی کے قریب عدنان سے نقدی وفون، باوا چک کے ارسلان سے 15لاکھ، شمس آباد کے حسن علی سے نقدی وفون، 203ر۔ب کے کاشف سے 40ہزار لوٹ لئے، سخی سرور آباد کے عبدالحمید کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، 107ج ب کے قیصر عباس سے 70ہزار وفون، ستیانہ ٹول ٹیکس کے قریب حسن جمال سے 50ہزار چھین لیے، ےٰسین چوک کے شاہد انور سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 209ر۔ب کے زمان کا گھر لوٹ لیا’ 68 ج ب کے وسیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 233 رب کے ایاز کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین’ 87 ج ب کے ظہیر کے کھیت سے درخت چوری’ حیدر ویلی کے قریب عبداﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 66 ج ب کے خوشی محمد کی دکان لوٹ لی’ 245 رب کے توصیف کی دکان سے 43ہزار روپے’ فون’ سامان چوری’ 59 گ ب کے حبیب کے گھر سے سامان چوری’ 103 گ ب کے جاوید کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 39 گ ب کے طیب سے 54ہزار وفون’ 74 گ ب کے علی رضا سے نقدی’ فون’ 39 گ ب کے بابر علی سے 53ہزار’ فون’ 75 رب کے ندیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کھرڑیانوالہ کے قریب علیم سے 42ہزار وفون’ 229 رب کے ارشد کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری’ 598 گ ب کے عدنان کی حویلی سے مویشی اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔علاوہ ازیں باغ جناح سے سیف الرحمان’ ذیشان علی’ گٹ والا کے عامر سلطان’ خالد ٹائون کے فیضان’ مدینہ پارک کے حسنین علی’ لائلپور گیلریا سے شفیق عطاری’ کوہ نور سٹی سے شعبان’ 6 ج ب کے جاوید مسیح’ دکن پارک سے ظہور’ راجہ چوک سے اقبال’ 68 ج ب کے راشد’ نواز شریف پارک سے فہیم’ اشفاق’ احمد پارک سے علی حیدر’ واٹر ورکس جڑانوالہ سے اورنگزیب’ علی رضا’ عبداﷲ پارک سے فیصل’ گلبرگ کالونی سے عبدالرسول’ کھرڑیانوالہ چوک سے محبوب احمد’ لاری اڈا سمندری سے ذوالفقار علی اور کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں