فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے صنعتی شہر میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 73مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق رشیدآباد کے شاہد’ بسم اﷲ پارک کے قریب محمود الحسن’ ہریاں والا چوک میں افضل سے 50ہزار روپے’ فون’ کوہ نور چوک میں احسن نظامی سے 35ہزار روپے’ عبداﷲ پور کے قریب نقاش احمد سے نقدی’ فون’ نوید’ عاقب مجید سے نقدی’ فون چھین لیا’ غوثیہ روڈ پر محمد خالد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ کینال پارک کے قریب زین العابدین سے نقدی’ فون’ احمد گارڈن کے قریب احمد حسن سے 15ہزار روپے’ عبداﷲ گارڈن کے محبوب سے 2ہزار روپے’ فون’ فیضان مدینہ چوک کے قریب حماد علی سے ایک ہزار روپے’ فون’ ملت چوک میں عمر شہزاد سے پرس’ میثاق المال کے قریب عزیز علی سے 35ہزار روپے’ فون’ اشرف آباد کے عامر محمود سے 2ہزار روپے’ فون’ تاج کالونی میں فریاد علی سے نقدی’ فون’ حق باہو چوک میں محمد سعید سے فون’ گیریژن مارکی کے قریب غلام علی شاہ سے 29ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 215 رب کے اکرم حسین سے 8ہزار روپے’ فون’ جھنگ روڈ پر ابوبکر سے 12سو روپے’ فون اور یٰسین پورہ کے سید ایوب ناصر سے ساڑھے تین لاکھ لوٹ لئے گئے’ رحمان ویلج میں قیصر عباس سے 50ہزار روپے’ فون’ 30 ج ب کے عبداﷲ کے ڈیرہ سے بچھڑا’ 62 ج ب کے رضوان جمیل کا قیمتی کتا چور لے گئے’ آبادی سندھواں کے علی رضا سے نقدی’ فون چھین لیا’ شیخاں والا پھاٹک کے قریب ارشد کا گھر لوٹ لیا’ سرفراز کالونی میں بابر ریاض سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ راجہ غلام رسول نگر کے رہائشی رانا زوہیب خالد کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ کے زیورات’ نقدی وغیرہ چور لے گئے’ 247 رب کے اکرم سے پونے تین لاکھ روپے چھین لئے’ ہائوسنگ کالونی کے بشارت علی سے 20ہزار روپے’ فون’ 109 گ ب کے عثمان سے 80ہزار روپے’ فون’ 435 گ ب کے سرفراز کے گھر سے لاکھوں کے بکرے’ 33 گ ب کے ناصر شہزاد کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ 433 گ ب کے ثقلین سے ساڑھے چار لاکھ روپے’ فون’ 567 گ ب کے صوبہ خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ فون’ موضع رنگ پورہ میں نذر حسین کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کی مونجی چور لے اُڑے’ 229 رب کے عمر کی دکان سے گیس سلنڈر’ 266 رب کے عبداﷲ سے 18ہزار روپے’ فون’ 55 رب کے عارف کی حویلی سے بکرے’ 91 رب کے شہریار کے گھر کے تالے توڑ کر سوا چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ 426 گ ب کے حافظ احسان سے 43ہزار روپے’ فون’ 423 گ ب کے عظیم اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 589گ ب کے زمیندار نذیر احمد کے ڈیرے سے بھاری مالیت کے مویشی چور لیکر فرار ہو گئے’ 620 گ ب کے میاں خالد سے 5لاکھ 17ہزار روپے’ فون’ 499 گ ب کے صابر خان سے 16ہزار روپے’ فون’ 171 گ ب کے سلیم حیدر سے 41ہزار روپے’ فون’ 43 گ ب کے عمران سے 46ہزار روپے’ فون’ 192 گ ب کے بلال اشرف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ کینال روڈ پر علیم خان سے پرس’ رندھاوا چوک میں شفاقت علی سے نقدی’ فون’ ریاض الجنہ کے باہر اسد علی’ سمال اسٹیٹ کے قریب ارسلان اسلم’ شاہین چوک کے صدی احمد’ 114 ج ب کے شفیق شاہد’ 115 رب کے ندیم الحسن’ 114 گ ب کے اشفاق’ 141 رب کے اعجاز الحق سے نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لئے’ 159 رب کے منظور علی کی دکان’ 105 ج ب کی رابعہ محمود کا گھر’ 126 رب کے شہزاد کا گھر لوٹ لیا گیا’ رسول پارک کے مقبول’ مکھن والا پل کے قریب صدف ضیائ’ یوسف چوک کے زاہد حسین اور یوسف ٹائون کے رفیق کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چور لے اُڑے۔ علاوہ ازیں چناب گارڈن سے توصیف کی کار’ سیشن کورٹ سے عمیر’ کارخانہ بازار سے وسیم احمد’ سرکلرروڈ سے محمد حسین’ غازی چوک کے غلام رسول’ عباس نگر کے صدیق’ کلیم شہید کالونی کے صابر علی’ پیپلزکالونی کے کریم احمد’ کوہ نور پلازہ سے حیدر علی’ ایکس بلاک مدینہ ٹائون کے محمد اقبال’ رسول پارک کے سفیان’ بابا فرید روڈ سے عدیل حسین’ 232 رب کے آصف’ نڑوالا بنگلہ کے راشد’ اونچا مربع کے انس’ پیپلزکالونی نمبر2 رسولیہ مسجد سے سلطان احمد’ آفتاب ٹائون کے اسلم’ فوارہ چوک سے مسعود’ 266 رب کے عباس’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ندیم احمد’ غلام قادر’ ماموں کانجن کے عبدالغفار’ 191 گ ب کے مدثر حسین’ یوسف آباد کے اکرم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
22