فیصل آباد میں آج پھر48ڈاکے،اغوا کی 5وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید48وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھو ںکا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہری موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیئے گئے جبکہ اوباش افراد کی دوشیزہ سے زیادتی،3خواتین اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ الائیڈ ہسپتال کی سویپر (ر) کو نامعلوم ملزمان، مدینہ ٹائون کے علاقہ آفیسر کالونی کے علی اقدس کی بیٹی (گ) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ روڈ 123گ ب کے اشفاق کی بیٹی (ع) کو اغوا جبکہ رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کی (ع) کو ملزمان فہیم وغیرہ نے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا، رضا آباد کے علاقہ عمر فاروق ٹائون کے شہزاد کا بیٹا شعیب اور چک جھمرہ کے علاقہ110ج ب کے نعیم کا بیٹا شہروز گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے ، جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چباں روڈ پر سہیل احمد سے جھپٹا مار کر فون، زرعی یونیورسٹی روڈ پر اسد جلال سے55ہزار وفون، کارخانہ بازار کے باہر عثمان سے نقدی وفون، فیصل ٹائون کے اویس سے4ہزار وفون، 9ج ب کے عاشق سے نقدی وفون، ملت ٹائون کے علی شیر سے 10ہزار وفون چھین لیا’ باگیوال روڈ پر منگت علی کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری، سہیل ٹائون کے نوید طارق سے نقدی وفون، 141ر۔ب کے ابرار حسین سے 40ہزار، یوسف آباد کے عقیل حیدر سے 25ہزار وفون، ہجویری ٹائون کے فیصل مجید کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، 69ج ب کے ذیشان سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، نواباںوالا اضافی آبادی کی ایمان فاطمہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، پیپلز کالونی نمبر2 حسینیہ چوک کے قریب سعید سے جھپٹا مار کر فون، 250ر۔ب کے مجاہد حسین کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، 32ج ب کے عثمان کے ڈیرہ سے سامان چوری، خان ماڈل کالونی کے کاشف سے36ہزار وفون، احمد نگر کے ذیشان سے 40ہزار، 236ر۔ب کے امتیاز علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، سمندری روڈ پر ثقلین کی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 648گ ب کے تنویر عباس سے75ہزار وفون، 71گ ب کے تنویر عباس سے 75ہزار وفون، 74گ ب کی راشدہ سے جھپٹا مار کر فون، 432گ ب کے یعقوب کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری ہو گیا، لنڈیانوالہ کے علاقہ سید پورہ کے مشتاق سے40ہزار وفون، 77ر۔ب کے ناظر حسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 193ر۔ب کے طیب کی حویلی سے 2بکرے چوری، 409گ ب کے محسن نوید سے56ہزار وفون،392گ ب کے مدثر 30ہزار وفون، گڑھ فتح شاہ کے محمد علی سے1لاکھ 65ہزار وفون، سول ہسپتال سمندری کے باہر آصف صدیق سے لیپ ٹاپ وفون، محلہ رسول پورہ کے افتخار حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 171گ ب کے خدا داد سے موٹر سائیکل ونقدی اور دیگر وارداتوں کے دوران میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار۔ علاوہ ازیں ملت ٹائون کچی آبادی کے ارسلان،منصور آباد سے جہانزیب، اکرم شاہ روڈ کے ذیشان حیدر، ستیانہ روڈ سے رزاق، کشمیر پل کے قریب دلدار،215ر۔ب کے آکاش، ڈی ٹائپ کالونی ٹینکی والا چوک سے حسنین، ڈیفنس ویو جڑانوالہ کے ےٰسین، 396گ ب کے ریاض احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں