فیصل آباد میں آج پھر71ڈاکے،اغوا کی14وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید71وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان لوٹ لیا، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین کو بے آبرو 9لڑکیوں اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق بلوچنی کے علاقہ 61ر ب کی (ر) کو ملزم انور، ماموں کانجن کے علاقہ559گ ب کے مشتاق کی ہمشیرہ (ت) کو ملزم عثمان نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ جھنگ بازار کے علاقہ حمید پارک کے شہباز کی بھتیجی (ف)، سرگودھا روڈ کے علاقہ گرین ٹائون کے ظفر اقبال کی بیٹی (پ) کو، ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے مبین کی بیٹی(ع)، ساہیانوالہ کے علاقہ 472گ ب کے غلام محمد کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ53گ ب کے عمران کی ہمشیرہ(ع) کو خرم وغیرہ، لنڈیانوالہ کے علاقہ میںاللہ رکھا کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم، سمندری کے علاقہ میں زوہیب کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، مرید والہ کے علاقہ 198گ ب کے علی کوثر کی بیٹی (س) کو شوکت وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ میں اکبر علی کا بھتیجا زبیر، صدر کے علاقہ225ر ب کے مدثر کا بھائی محمد عمر اور جڑانوالہ کے علاقہ احمد پارک کے جاوید کا بیٹا قاسم گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ پی ایم سی کے قریب اشفاق سے موٹر سائیکل چھین لی، محلہ مراد آباد کے ابو بکر سے5ہزار و فون، رضا ٹائون کے سرور سے جھپٹا مار کر فون، نواز پارک کے شہباز سے70ہزار وفون، بلال پارک کی حمیرہ بی بی کے گھر سے 4لاکھ کے زیورات سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب عارف سے ڈیڑھ لاکھ وفون، مدینہ ٹائون کے جاوید سے کمپیوٹر وفون، مدینہ ٹائون کے وجیہہ کاظمی کے گھریلو ملازمائیں 14تولے سونا لے اُڑیں، کینال روڈ پر ندیم ساجد سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 209ر ب کے ارشاد خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، بانڈز، سامان چوری، مدینہ ٹائون کے شہزاد سے3ہزار و فون، سوساں روڈ پر بلال سے35ہزار و فون، نیو گرین ٹائون کے عثمان جاوید کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، صدیق اکبر ٹائون کی مراد بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 9ج ب کے عاصم کے ڈیرہ سے مویشی چوری، موٹروے کے قریب عمیر مرتضی سے نقدی و فون،100ج ب کے شہباز سے15ہزار و فون، منیر پارک کے اعجاز بیگ سے 30ہزار و فون چھین لیا،کلاش فیکٹری روڈ پر سلامت سے23ہزار و فون، سہیل آباد کے بلال صفدر سے15ہزار و فون، 202ر ب بھائی والا کی ماہ نور سے لیپ ٹاپ وفون، مین بازار بھائی والا کے عبدالحفیظ سے سوا لاکھ روپے و فون، محلہ غازی آباد کے اسلم سے25ہزار و فون، ملت ٹائون کے زاہد علی کے گھر کا صفایا کر دیا، 58ج ب کے ذیشان کے گودام سے سامان چوری، کینال پارک سمندری روڈ پر مخدوم کے دفتر سے سامان چوری،نواز شریف پارک کے قریب ہارون سے 16ہزار و فون،ناظم آباد کے منیب اسلم سے2لاکھ چھین لیے، دانیال ٹائون کے ارباب ناصر کا گھر لوٹ لیا، 225ر ب کے عمر حیات کے گھر سے4تولے زیورات نقدی وسامان چوری، شالیمار پارک کے جگنو سے فون، مدینہ قبرستان کے قریب حسین احمد سے نقدی و فون، 247ر ب کے اصغر علی سے 2لاکھ و فون، سمن آباد میزان بنک کے باہر عمران سے سوا دو لاکھ چھین لیے، مہر ٹائون کے احسان سے نقدی و فون، جڑانوالہ روڈ پر ارشد سے موٹر سائیکل، 94گ ب کے زبیر سے نقدی و فون،23گ ب کے حمزہ سے 57ہزار و فون، 644گ ب کے محبت علی سے23ہزار ،76ر ب کے ندیم سے10ہزار و فون، 107ر ب کے نوشاد کے گھر سے لال پمپ، 193ر ب کے عثمان سے10ہزار و فون، 266ر ب کے اسلم سے نقدی و فون،100ر ب کے عامر علی سے15ہزار و فون، 69ر ب کے واصف سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 61ر ب کے اشفاق کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے زاہد سے1لاکھ و فون، 428گ ب کے اعظم کے گھر سے سوا لاکھ کا سامان، 423گ ب کے ناصر علی سے 12ہزار و فون،604گ ب کے آفتاب کا گھر لوٹ لیا، دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں ڈیفنس ویو جڑانوالہ سے زوہیب کی کار،باغ جناح سے شہزاد احمد، کارخانہ بازار سے ملک امتیاز، سنت پورہ سے یاسر نذیر، محلہ حیدر آباد کے محمد احمد، خیابان کالونی سے محمد بشیر، گٹ والا پارک سے فاروق، محلہ فیروز شاہ کے رجب علی، پہاڑی گرائونڈ سے بلال، دکن پارک سے حبیب، 128گ ب کے فتح محمد، 77ر ب کے افتخار،608گ ب کے صدی احمد،سول ہسپتال سمندری سے فتح شیر،466گ ب کے عمران اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں