3

فیصل آباد میں آج پھر86مقامات پر ڈاکے،دوسیزہ سمیت4اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رُک سکا’آج پھر مزید86مقامات پر ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے’ جبکہ اوباش افراد نے ورغلا کر دوشیزہ اور مدرسہ کے طالب علم سمیت4نوجوانوں کو اغواء کرلیا گیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ رحمان آباد کے ریاض اسلم کی بیٹی(آ) کو بازار جاتے ہوئے اغواء کرلیا،جبکہ فیڈمک کے علاقہ شنگریلہ فوڈ فیکٹری کے قریب منیر عباس کے بھائی علی عباس،ڈجکوٹ کے علاقہ269ر ۔ب کے اقبال کا جواں سالہ بیٹا نواز گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا واپس نہ آیا،ستیانہ کے علاقہ75ج،ب کے رمضان کا بھائی شفاقت علی شادی پر پر آیا اور واپس گھر نہ پہنچا اور433گ ب کی کوثر بی بی نے بتایا کہ اس کا بیٹا علی گھر ے مدرسہ گیا واپس نہ آیاپولیس مصروف تفتیش ہے’زاہد ٹائون شانی چوک کے قریب احمد علی سے50ہزار،دو شیروانی و لہنگا چھین لیاگلفشاں کالونی کویت میرج ہال کے قریب عمران سے12ہزار و فون،حبیب ٹائون کے قریب عاشق علی سے35ہزار و وفون،رفحان موڑ پر ظفر سے30ہزار،کمال آباد کے محمد احمد،56ہزار و فون،گلبرگ اے کے قریب شکیل سے35ہزار،طارق روڈ پر احمد سے20ہزار و فون، سدھو پورہ کے قریب عابد علی سے30ہزار ،اچکیرہ کے نواز کی دکان کے تالے توڑ کر پیپل کے پودے،پنیریاںودیگر سامان چور لے گئے۔محلہ رسول پورہ کے افضل شخص،جھپٹا مارکر پرس،کوکیانوالہ کے شاہد عزیز سے نقدی و فون،163ر ب کے محمد رحمان سے20ہزار،102ج ب کے شفیق کے گھر کے باہر سے دوبکرے،دھنولہ کے قریب جاوید سے جھپٹا مار کر فون،گٹ والا کے قریب وقار سے موٹرسائیکل،دھنولہ روڈ پر قمر علی سے جھپٹا مار کر پرس،بولیدی جھگی کے نعمان سے نقدی و فون،نگہبان کالونی کے وقاص سے10ہزار،محبوب ٹائون کے تفسیر حسین سے نقدی و فون چھین لیا،6ج ب کے عبدالرحمن کے گودام سے سامان چور لے گئے،42ج ب کے محمد اعظم سے35ہزار،چن ون روڈ پر عمر سے جھپٹا مار کر فون،النجف کالونی کے توصیف محمود سے موٹرسائیکل نقدی و فون،نعمت کالونی کے شاہد اقبال سے22ہزار و فون،نعمت کالونی نمبر2کے بلال حیدر سے 40ہزار اور 100سے زائد فون چھین لیے،حسن پورہ کے محمد دانش سے 15ہزار،214ر ب ہمت پورہ کے ندیم سے13ہزار و فون،30ج ب کے عرفان محمود کے ظہیر کے گھر سے12بوریاں سیمنٹ چوری،مچھلی فارم کے قریب ڈلیوری بوائے محمد انس سے پیزا،نقدی و فون چھین لی گئی،221ر ب کے آصف سے موٹرسائیکل ،نقدی،سنٹرل جیل کے قریب اعظم سے اڑھائی لاکھ،وارث پورہ گول چوک کے قریب مشتاق سے نقدی و فو،سرفراز کالونی کے یوسف سے75ہزار و فون،سمندری روڈ پر ذیشان انو رسے10ہزار،گیٹ چوک کے قریب جھپٹا مار کر عمیر علی سے نقدی و فون چھین لیا،275ج ب کے انور کے ڈیرہ سے9بکریاں چور لے گئے،41ج ب کے رانا سعید کی حویلی سے بکرے،250ر ب کے فیصل سے8ہزار و فون،276ج ب کے سفیان کے کھیتوں چور40عدد درخت کاٹ کر لے گئے،بلال گنج روڈ پر سلیم سے پونے دو لاکھ روپے و فون،239گ۔ ب کے خالق کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ کے زیورات ،نقدی چوری،240موڑ پر ابرار سے 40ہزار،125گ۔ ب کے عبدالغفار سے65سو روپے،67گ ۔ب کے امیر حمزہ سے 50ہزار،39گ ۔ب کے حفیظ سے20ہزار،39گ ۔ب حسن ارشاد کے گھر کا صفایا کردیا گیا’33گ ۔ب کے غلام مرتضیٰ سے63ہزار و فون،356گ۔ ب کے ارسلان سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون،568گ۔ ب کے ضامن احمد سے نقدی و فون چھین لیا۔74گ ۔ب میں تنویر،266ر ۔ب کے اصغر علی کے گھروں کو لوٹ لیا77ر ۔ب آفتاب احمد کے گودام سے50ہزار میٹر کپڑا چور لے گئے۔229ر ۔ب کے حفیظ کی شاپ سے 10سوٹ چوری،229ر ۔ب مکوآنہ کے رضوان کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے اڑے’405گ۔ ب کے غلام مصطفی کے ڈیرہ سے مویشی،400گ۔ ب کے عبدالجبار کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،کنجوانی پھاٹک کے قریب احمد علی سے32ہزار،504گ ۔ب کے عبدالشکور کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،509گ ۔ب کے بشیر احمد سے50ہزار و فون،470گ ۔ب کے منور علی کی حویلی سے70ہزار کی مرغیاںمرغے چوری،172گ ۔ب کے طاہر محمود کی دکان سے سامان چوری،213گ۔ ب کے فیصل شکیل سے50ہزار،موٹرسائیکل اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں بلال گنج مارکیٹ سے محمد عثمان،سیشن کورٹ سے مدثر ممتاز،الائیڈ ہسپتال سے محمد یاسین،گھنٹہ گھر چوک سے محمد سلمان،بھوآنہ بازار سے آصف،احاطہ کچہری سے فارس،محمد پورہ کے منان،شہزاد ٹائون کے اسلم،202ر ۔ب کے بابر مسیح،49ج۔ ب کے غلام شبیر ،ڈی گرائونڈ سے وسیم عباس،کوہ نور پلازہ سے سمیع اللہ ،عبداللہ پور کے زاہد نعیم،سمن آباد کے عبدالرحمن،جواد ٹائون کے سلمان،کیئر فارمیسی بابر چوک کے عاصم شہزاد، جڑانوالہ کے قیصر،بلال گنج کے دانش،363گ۔ب کے خضر حیات اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں