29

فیصل آباد میں آج پھر96ڈالے،7اغوا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 96 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کو گاڑیوں’ موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے 4خواتین اور 3لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس تلاش کے باوجود مغویان کا سراغ نہ لگا سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر کے علاقہ 225 رب کے عبدالرحمن کی بیٹی (ع)’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کی زبیداں بی بی کی بیٹی (آ)’ 194 رب کی شمیم کی بھانجی (ش) کو نامعلوم ملزمان’ کُر کے رہائشی ظفر حسین کی بیٹی (م) کو حاجی وغیرہ نے اغواء کر لیا۔ جبکہ 209 رب کے رہائشی منظور حسین کا 14سالہ بیٹا نواز’ ملت ٹائون کے علاقہ شکیل پارک کے سلیم کا بھائی اور پنڈی شیخ موسیٰ کی ممتاز بی بی کا بیٹا نواز گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جھنگ بازار چوک میں فیصل’ زاہد’ انار کلی بازار کے قریب محمد یاسر’ لیاقت آباد کے غلام رسول سے جھپٹا مار کر فونز’ بائو والا کے عمران سے 15ہزار روپے’ فون’ کمال آباد کے محمد عمر کے گھر سے 4لاکھ کے زیورات’ نقدی’ بیس لائن پر اشرف سے 23ہزار روپے’ گول مسجد چوک غلام محمد آباد کے قریب عامر شہزاد سے 70ہزار روپے چھین لیے’ محلہ عثمان غنی کے بشارت علی’ ڈی بلاک کے عابد علی کے گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چور لے اُڑے’ بشیر ٹائون کے عبداﷲ سے 36ہزار روپے’ 219 رب کے زبیر کے گھر سے بکرے’ کھوکھر ٹائون کے عبدالرشید سے نقدی’ فون’ پیپلزکالونی نمبر1 کے حفیظ الرحمن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا’ سعید کالونی میں سخاوت علی کے گھر سے زیورات’ نقدی’ سلیمی چوک کے قریب فریال سے 10ہزار روپے’ تاج کالونی کے اقبال سے 50ہزار روپے’ فون’ عزیز فاطمہ ہسپتال روڈ پر زمان علی سے فون’ 157 رب کے نعمان حمید’ محمد ارشد کے ڈیروں سے مویشی’ 142 رب کے ثاقب علی سے 95ہزار روپے’ 24 ج ب کے طاہر محمود سے 50ہزار روپے’ فون’ ظفر کالونی کے مظفر علی سے نقدی’ فون’ لاثانی پل کے قریب آصف سے نقدی’ فون’ گھونہ سٹاپ پر رضوان کی ریڑھی سے سیب کی پیٹی’ شادی پورہ کے علی رضا سے نقدی’ فون’ حسیب شہید کالونی کے شعیب سے 12ہزار روپے’ شادی پورہ کے شہباز سے 70ہزار روپے’ 239 رب کے دانش سے 5ہزار روپے’ 238 رب کے طیب عباس سے 10ہزار روپے’ فون’ رچنا ٹائون کے اویس سے نقدی’ فون’ مچھلی فارم کے قریب یٰسین سے نقدی’ فون’ 69 ج ب میں طاہر محمود’ 38 ج ب کے فیصل سعید’ 72 ج ب کے توقیر سے نقدی’ فون’ 64 ج ب کے شوکت علی سے 60ہزار روپے’ سدھار کے قریب جمیل سے موٹرسائیکل’ جھنگ روڈ پر اختر سے 6ہزار روپے’ 275 ج ب کے قریب مختار کے لوڈر ٹرک سے 10لاکھ کا کپڑا’ ٹھیکری والا کے علاقہ مسعود اقبال سے 70ہزار روپے’ فون’ 269 رب کے عمر حیات کی حویلی سے بکرے’ 257 رب کے خلیل سے 22ہزار روپے’ جھنگ روڈ پر رحمن سے 87ہزار روپے’ فون’ ایوب کالونی کے عاشر’ وقاص سے 5ہزار روپے’ 223 رب کے عمران کے گھر کا صفایا کر دیا’ پل کوریاں کے قریب امجد علی سے 30ہزار روپے’ محمدی چوک کے پرویز سے 8ہزار روپے’ 249 رب کے طلعت سے 39ہزار روپے’ 251 رب کے منیب سے 20ہزار روپے’ 233 رب کے ندیم کا گھر لوٹ لیا’ 249 رب کے ذوالفقار سے 45ہزار روپے’ الائیڈ ہائوسنگ کالونی کے ظہیر عباس کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ ریلوے کوارٹر کے قریب فرید عالم سے 8ہزار’ فوارہ چوک کے قریب عثمان سے ڈیڑھ لاکھ’ 25 گ ب کے دائود سے 25ہزار روپے’ 122 گ ب کے افتخار سے 5ہزار روپے’ 101 گ ب کے فیضان سے موٹرسائیکل’ 55 گ ب کے مبشر سے 40ہزار روپے’ 282 گ ب کے امین کی حویلی سے بیلوں کی جوڑی’ 560 گ ب میں عاشق کے گھر کا صفایا کر دیا’ 563 گ ب کے عامر حسین سے 9ہزار روپے’ 211 رب کے غلام حسین کے گھر سے بکرے’ 229 رب کے گل ریز کی چھت سے قیمتی کبوتر’ 266 رب کے اکرم سے موٹرسائیکل’ 416 گ ب کے عبدالرزاق سے 10ہزار روپے چھین لیے’ 465 گ ب کے عبدالحمید کی دکان سے بیٹریاں’ 467 گ ب کے عامر ذوالفقار سے 82ہزار روپے’ 211 گ ب کے افتخار کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کا سامان لوٹنے کے بعد جاتے ہوئے دو موٹرسائیکلیں بھی لے گئے’ دیگر وارداتوں کے دوران بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے یعقوب’ باغ جناح سے محسن رضا’ جمیل پارک کے اصغر’ مدینہ آباد کے شہباز’ کوہستان اڈا سے حنظلہ’ کوہ نور پلازہ سے علی حسن’ مجاہد ہسپتال سے ظفر اقبال’ 191 رب کے شبیر حسین’ ظفر کالونی کے شوکت علی’ شادی پورہ کے ندیم’ ذوالفقار کالونی کے طارق جاوید’ غوث نگر کے مظہر شاہ’ 215 رب کے غلام حسین’ سبزی منڈی سدھار سے قیصر’ 38 ج ب کے منیر احمد’ لنڈا بازار سے قاسم عمر’ امین آباد کے رحمن’ ڈاکٹر چوک سے ندیم’ علامہ اقبال کالونی کے ارشد’ 127 گ ب کے شہباز’ 108 گ ب کے لیاقت علی’ 89 گ ب کے غلام مصطفی’ 76 رب کے صابر’ 455 گ ب کے سہیل’ قصبہ تاندلیانوالہ کے راشد قمر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں