فیصل آباد میں آٹا کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع فیصل آباد میں آٹا کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ ضلع میں آٹے کی کسی قسم کی قلت نہیں، مارکیٹ میں وافر دستیاب ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رائے مشتاق احمد نے بتایا کہ آٹا سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے، 10کلو آٹا 905 اور20کلو آٹا1810روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ اوسطا 61000 ہزار10کلو کے آٹے کے تھیلے سپلائی ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 680 دکانوں پر آٹا دستیاب ہے۔نان بائیوں اور ہوٹلوں کو بھی آٹا سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ آٹے کی سپلائی اور نرخوں کی روزانہ مانیٹرنگ جاری ہے اورزائد قیمت اور ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں