فیصل آباد میں اتھرے ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 2افراد کوقتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ مدینہ آباد کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر ریت بجری کا کاروبار کرنے والے تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، صدر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر ریت بجری کا کاروبار کرنے والا عامر منیر جٹ ولد منیر احمد اپنے ساتھی اکرم ولد منظور اپنی اپنی موٹرسائیکلوں پر دکان سے گھر ڈھڈی والا جا رہے تھے جب وہ جڑانوالہ روڈ پر مدینہ آباد پیپسی کولا فیکٹری کے قریب پہنچے تو عقب سے آنے والے دو موٹرسائیکلوں پر چار مسلح ڈاکوئوں نے عامر منیر جٹ کو روک کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے عامر منیر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو نامعلوم قاتل ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو عامر منیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں